لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ ، ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف

دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کر لی جبکہ اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس نعیم اختر افغان کا پی ٹی آئی سے وابستگی پر سلمان اکرم راجہ سے کیا مکالمہ ہوا؟

سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے بعد عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی ڈیل سے باہر نہیں آئیں گے، وہ کئی بار بنی گالہ جیسی آفرز کو مسترد کرچکے ہیں، عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالدستی کے لیے جیل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے اور قوم بھی ایسا چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PTI salman akram raja پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

مقتدرحلقوں کو خط لکھے جا رہے ہیں اور پہنچ بھی رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خط قوم اور مقتدرحلقوں کو لکھے جا رہے ہیں، خط لکھے بھی جا رہے ہیں، اور پہنچ بھی رہے ہیں۔ 16سیٹوں والی حکومت بے ساکھیوں پرکھڑی ہے۔
نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خط میں قوم کی آوازاٹھائی جارہی ہے جو پہنچ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی آوازبننا اپنا فرض سمجھتے ہیں، بانی کا پیغام مقتدرحلقوں کوپہنچ رہا ہے، 16سیٹوں والی حکومت بے ساکھیوں پرکھڑی ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ لوگوں کو پارٹی سے نکالنا بانی کا فیصلہ ہے، کوئی جماعت اپنے اندربدنظمی برداشت نہیں کرسکتی، کسی کو بھی پارٹی بیانیہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، اگر کوئی بہت بڑا لیڈر ہے تو وہ اپنی جماعت بنالے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے شیرافضل کو کسی کے کہنے پرنہیں نکالا، کسی کی کوئی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی، سیاست ہلڑبازی کا میدان نہیں، تہذیب سے جو چلے گا اس کو لےکرچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، علی امین کواپنا دفاع کرنے کاحق حاصل ہے، بدتمیزی ناقابل قبول ہے، مقالمہ کا حق سب کو ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط اور ڈوزیئر کیوں نہ دیں؟ ہم دنیا کویہ نہیں کہیں گے کہ سب اچھا ہے، ہم بنیادی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرتے رہیں گے، جھوٹ کی بنیادی پرمعاہدے نہیں ہونا چاہئیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فسطائیت کے خلاف سڑک پرنکلتے ہیں توگرفتارہوجاتے ہیں، ہم جبراورفسطائیت دنیا کو بتائیں گے، دنیا کو خط لکھیں گےاورحقیقت بتائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار
  • بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا
  • احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصوروار قرار
  • ’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل مروت پھٹ پڑے 
  • مقتدرحلقوں کو خط لکھے جا رہے ہیں اور پہنچ بھی رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • موجودہ نظام کے تحت شہری کا کورٹ مارشل ہو سکتا یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل