سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم کو چیمپئینز ٹرافی میں بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔
قبل ازیں سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان کیا تو انجرڈ صائم ایوب کی جگہ کہنا تھا اوپننگ کیلئے بابراعظم یا سعود شکیل کو موقع دیا جائے گا تاہم سہ ملکی سیریز میں بابر اوپننگ کرتے نظر آئے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے مشورہ دیا کہ سلیکشن کمیٹی کو چاہیے وہ اسٹار بیٹر کو نمبر 3 پر کھلائیں اور عبداللہ شفیق، امام الحق یا شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فخر زمان کیساتھ اوپن کروائیں اور اسکے لیے چیزیں آسان بنائیں۔
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (وی سی)، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع
وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
بابراعظم یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد سابق جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔