سوشل میڈیا کے ذریعے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے 5 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔
ایف آئی اے ترجمان مطابق غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن
ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے۔ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔
مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی اسکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے 335 غیر قانونی سمز اور 5 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی سمز سمز کی
پڑھیں:
وینا ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ بے نظر آ رہی ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہو گیا ہے وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف کومبو لکھا جس سے لوگ یہ اندازہ لگانے لگے کہ یہ شخص کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہو سکتے ہیں جن کا ذکر وینا ملک نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا وینا ملک ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں 2013 میں انہوں نے اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2017 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی اس کے بعد وینا ملک کی زندگی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں اور اب ان نئی تصاویر نے ایک بار پھر لوگوں کو سوالات کرنے پر مجبور کر دیا ہے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں اور انہیں دراز قد پرکشش اور مکمل شخصیت والا مرد پسند ہے انہوں نے شہریار چوہدری کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان اچھی دوستی ہے لیکن شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا سوشل میڈیا پر وینا ملک کی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کی کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وینا ملک کو اپنی ذاتی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور انہیں اپنی پسند کا شریکِ حیات منتخب کرنے کی آزادی ہونی چاہیے جبکہ بعض افراد نے ان کی تصاویر کو ناپسند کرتے ہوئے منفی تبصرے بھی کیے