راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ اور فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی  63.

402 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیوں کے قریب 2ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

منشیات اسمگلنگ کی دیگر کارروائیاں
لاہور میں ایک کارگو آفس سے تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل  سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 خواتین سے 15.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

پشاور میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3 پارسلز سے  2.4 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور میں کھنہ روہی نالا روڈ  کے قریب کار میں چھپائی گئی 2.4 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں بس اسٹاپ کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو آئس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم

ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردی گئیں، مزکورہ کمیٹیوں کی 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجے میں ختم کیا گیا  ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے 3 قائمہ کمیٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردیں گئی ہیں۔
مذکورہ کمیٹیوں کو 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجہ میں ختم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 79 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،63کلومنشیات برآمد
  • پولیس کی کارروائیاں‘ ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار
  • تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار
  • خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں مالیت کا زیور برآمد
  • ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • کراچی: پولیس نے چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی
  • گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے