چینی کانوائے حملہ کیس‘ملزمہ کیدرخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے ائیرپورٹ چینی کانوائے پر بم دھماکہ کیس میںملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت کورٹ نمبر 12 میں منتقل کر دی۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے‘ تفتیشی افسر ہرسماعت پر وقت مانگ لیتاہے۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کاوقت دے دیا جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت کورٹ نمبر12میں منتقل کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی درخواست خارج
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جاری شوکاز نوٹسزاور ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں تو عدالت کو بتائیں۔ وکیل صنم جاوید خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ضمانتی مچلکے کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے ہچکچا رہی ہے،ایک ہی وقت میں کیس میں تین کارروائیاں ٹرائل کورٹ نہیں کر سکتی، ٹرائل کورٹ نے صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے کینسل کر دیئے۔