نواب شاہ: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواب شاہ
پڑھیں:
خیرپور: زائرین کی بس حادثے کا شکار، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی
خیرپور: خیرپور کی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کیا۔
یہ مسافر بس لاہور سے ہارون آباد کے راستے سیہون عرس میں شرکت کے لیے جا رہی تھی، حادثے کے مقام پر مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہوئے۔