پنکج ترپاٹھی کی تصویر پولیس کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر؛ ماجرا کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔
اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔
پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں نے بھی اپنی بہت سی تصاویر ایسے کارٹن میں ڈالی تھیں۔‘‘
پنکج نے بتایا کہ ایک بار ان کے دوست کو ایک کرائم شو میں کاسٹ کیا گیا، جس میں تھانے کا سیٹ اپ تھا۔ ان کے دوست نے انہیں بلایا اور کہا، ’’دیکھو، وانٹڈ بورڈ پر تمہاری تصویر لگی ہوئی ہے۔‘‘
ترپاٹھی نے بتایا کہ ’’جب میں نے اپنی تصویر وانٹڈ بورڈ پر دیکھی، تو میں حیران رہ گیا کہ یہ کیسے ہوا ہے؟ پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے اپنی بہت سی تصاویر ایجنسیوں کے دفتر میں چھوڑی تھیں۔ آرٹ ڈپارٹمنٹ کو جب ’وانٹڈ بورڈ‘ کےلیے کسی چور یا گینگسٹر کی تصاویر کی ضرورت پڑی، تو انہوں نے میری تصاویر استعمال کرلیں۔‘‘
پنکج ترپاٹھی حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ’’استری 2‘‘ میں نظر آئے، جس نے باکس آفس پر کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ان کی اداکاری کو نہ صرف مداحوں بلکہ ناقدین کی طرف سے بھی بہت سراہا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
طلبا کو کتنے گریس مارکس ملیں گے؟ حکومت نے منظوری دیدی
وزیراعلیٰ سندھ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ اجلاس ہوا جس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی۔گریس مارکس 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری اصلاحات کےلیے ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں جو تعلیمی بورڈز میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔