آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد ایم این اے قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔
گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
کراچی:کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔