مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گاا س سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،دعائیہ تقریبات،محافل،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طاہر القادری

پڑھیں:

گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال جائیں بل سندھ حکومت ادا کریگی، شرجیل میمن

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امل عمر ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا، امل عمر بل قانون ہے سب اسپتالوں پر لاگو ہے، کسی کو کوئی گن شاٹ ہو جائے یا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو آپ پرائیویٹ اسپتال میں بھی جا سکتے ہیں، امل عمر ایکٹ کے تحت ایمرجنسی کیسز میں کسی بھی پرائیویٹ سپتال جا سکتے ہیں، اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے، کچھ بل تو ایسے تھے جن میں ایم کیو ایم کی رائے بھی شامل تھی، گورنر کے مختلف چیزوں پر اعتراض تھے، گورنر صاحب کے اعتراضات قابل احترام ہیں، مگر یہ جمہوریت ہے اور کابینہ کی رائے گورنر سے مختلف ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ دو دن بعد ہتھیاروں کی نمائش پر سختی کی جائے گی، جس کے پاس بھی اسلحہ نظر آیا وہ گرفتار ہو جائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پیر سے سختی کی جائے گی، شوروم سے اَن رجسٹرڈ گاڑی باہر نہیں نکل سکے گی، گاڑیوں کی فٹنس بھی بہت لازم ہے، ہم نے ٹرانسپوٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ جتنے بھی قوانین بنیں گے اس پر عمل کیا جائے گا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے نہیں دی جائے گی۔ جامعات کے وائس چانسلرز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اہلیت رکھتا ہوگا تو وہ وی سی بنے گا، ہر پاکستانی وائس چانسلر بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال جائیں بل سندھ حکومت ادا کریگی، شرجیل میمن
  • ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکٹر مقرر
  • ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکر مقرر
  • مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا سبب ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
  • ۔14 فروری کا دن حیا ڈے کی مناسبت سے منایا جائے گا، حسن بلال ہاشمی
  • حیدرآباد ، پرائمری اساتذہ کو فوری سروس اسٹر کچر دیا جائے، تنظیم اساتذہ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں
  •  اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیراہتمام 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایا جائے گا، قاری ہدایت اللہ 
  • تحریک انصاف کی راہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کردیا گیا