ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
کراچی:میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔
چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی اے افسر سے رابطے میں تھا جب کہ رپورٹ میں واقعے کے بعد 15 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کا ذکر بھی شامل ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہ نواز ا ئی اے
پڑھیں:
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق زائدالمیعاد اسٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں263ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔