پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی ، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد : کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پرمبنی نیوزکانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کواسمبلی میں بات کرنےکا بھرپورموقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کوڈسٹرب کرتےہیں،اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں ، یہ اسمبلی میں آتے ہیں تو ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیتے ہیں۔
کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی نہیں صرف ان کی بات سنی جائے ، یہ عوامی ایشو پر بات کرنے کے بجائے صرف بانی پی ٹی آئی کی بات کرتے ہیں۔
بلال اظہر کیانی کا مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ، شیر افضل مروت کو ایوان میں بولنے کا موقع ملا تو اپنے ہی ساتھیوں پر تنقید کی۔ بلال اظہرکیانی نے کہا کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے مذاکرات کے وقت بھی غیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا،پی ٹی آئی نےہمیشہ سیاسی ڈائیلاگ سے راہ فراراختیارکی،اس نے اپنے سیاسی مفادکے لیے اداروں پرحملے کیے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کے خلاف سازشیں کیں،بلال اظہرکیانی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کہ پی ٹی آئی ایوان میں کی بات نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماﺅں کو ایک بارپھر ملاقات کرنے سے روک دیا گیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025ئ)بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں اور کزن قاسم خان کو ایک بارپھر عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا،پولیس نے تینوں بہنوں کو گورکھ پورناک سے آگے جانے سے روک دیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کئی پارٹی رہنماوں اور اہل خانہ کو اڈیالہ جیل کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا گیا،عمران خان سے ملنے کیلئے آئی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا، علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بشری بی بی سے ملاقات کیلئے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔بشری بی بی کی فیملی ممبر مہر النساءاحمد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔(جاری ہے)
سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔بتایاگیاہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے روک دیا۔
اسی طرح نعیم بنجھوتہ کو بھی پولیس نے پہلے ناکے پر ہی روک لیاگیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہنا ہے کہ آج ہمیں پھر روکا جا رہا ہے، ہم نے نہ پہلے کوئی کال دی نہ آج دی۔ صرف ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو فیملی ممبران باہر بیٹھ جائیں گے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔