Nawaiwaqt:
2025-02-15@17:41:50 GMT

اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،63کلومنشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،63کلومنشیات برآمد

 اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،8کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں79لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد،راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے  تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد، سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.

6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 15.6 کلو چرس برآمد، پشاو ر میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3 پارسلز سے 2.4 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔لاہور میں کھنہ روہی نالا روڈ کے قریب کار میں چھپائی گئی 2.4 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار، لاہور میں بس سٹاپ کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی،1کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔   

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب گدی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد ہوئے، گرفتار ملزم اس سے قبل موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کرائم نمبر 13/2024 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث و مطلوب ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق
منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم ہیں۔
موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 79 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 79 لاکھ سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار
  • بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
  • لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور: 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں کریک ڈائون ،8 ملزمان گرفتار