Jasarat News:
2025-02-19@04:43:04 GMT

شہر میں خاتون سمیت2افراد نے خود کشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اورنبی بخش کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن اور ذہنی مریض شخص نے پھندا لگا کراپنی جانیں لے لیں۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بی ایریا گجر نہاری والی گلی میں واقع مکان نمبر 37/26 میں مقیم 21 سالہ نیہازوجہ عثمان نے جمعرات کی صبح ساڑے 8 سے نوبجے کے درمیان ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کرلی، ایس ایچ او کے مطابق کمرے کی اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔ ادھرنبی بخش تھانے کی حدود رام سوامی عوامی بیکری کے قریب واقع ایک گھر میں بدھ اور جمعرات کی شب 30 سالہ بابر ولد محمد یونس نے رسی کی مدد سے پنکھے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محمد آصف نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

کراچی:

عالمی چیمپیئن محمد آصف  نے کوریا کے ینگ جن پارک کو سخت جدوجہد کے بعد 3ـ4 سے مات دے کر ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ  کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دوسرے کیوسٹ  شاہد آفتاب نے چین کے زوہو جن  ہاؤ کو 1-4 سے زیر کرکے فتح اپنے نام کی،تاہم تیسرے قومی کھلاڑی سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد  کو ایران کے عامر سرکوش نے 1-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا.

دوسری جانب ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے حمزہ الیاس اور احسن رمضان نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: اراضی تنازع پر فائرنگ کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
  • محمد آصف نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
  • دیپیکا پڈوکون خودکشی کیوں کرنا چاہتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی
  • حماس جمعرات کو 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں دے گی
  • قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی، فیصل واوڈا
  • سابق کرکٹر نے شادی کے 12 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی
  • قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازم نے خودکشی کرلی
  • 48 سالہ بھارتی اداکار نے خود سے 26 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی