Express News:
2025-02-15@17:51:43 GMT

نسیم کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

قومی ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والا شخص یوٹیوب شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق تنازع پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا

تاہم لوگوں کی توجہ ان کے بیان سے زیادہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ جیسے موضوعات پر غیر ضروری توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ اصل مسائل جیسے مہنگائی، آلودگی اور بے روزگاری پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی

سوشل میڈیا پر مزاحیہ ردِ عمل

ان کے سنجیدہ موقف کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی توجہ صرف ایک چیز پر مرکوز رہی اور وہ ان کی نسیم شاہ سے مشابہت۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ بالکل نسیم شاہ کا بھائی لگ رہا ہے۔ دوسرے نے حیرت سے لکھا کہ کیا یہ نسیم شاہ ہی ہیں یا کوئی اور؟، کچھ کرکٹ مداح تو کنفیوژ بھی ہوگئے اور سمجھے کہ یہ اصل میں نسیم شاہ ہی ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ، بھائی انڈین ایشوز چھوڑو، چیمپئنز ٹرافی پر دھیان دو۔

دوسرے نے ہنستے ہوئے لکھا کہ نسیم شاہ، بولنگ پر دھیان دو بھائی۔

"نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی" کا نیا لقب

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نسیم شاہ

پڑھیں:

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو شل میڈیا پر وائرل

عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)


ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا ‘تیرے بن میں یوں کیسے جیا’ لگایا۔اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ‘کسی اور سے شادی نہیں کروں گی کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا بھائی؟‘‘، سلمان خان کا مزاحیہ کلپ وائرل
  • شادی میں ڈانس کرتی لڑکی کو دل کا جان لیوا دورہ، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
  • رنویر الہ آبادیہ کو کام ملنا بند ہوگیا؟ رونے کی وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟
  • میرا اور چاہت فتح علی شادی کرلیں، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ مشورے
  • چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی گانے کی ویڈیو وائرل
  • عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو شل میڈیا پر وائرل
  • عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل
  • کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل