نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب  زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے  جا رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لعل شہباز قلندر عرس کے لیے لاہور سے آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے روانہ والی زائرین کی کوچ الٹنے سے 10  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ خیرپورکی تحصیل رانی پور میں پیش آیا جہاں  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں 10 زائرین جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔

مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کی مدد کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رانی پور حادثے پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ سندھ  نے  ہدایت  کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے، زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ رانی پور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، وزیراعلیٰ سندھ  نے  اپیل کی کہ عوام ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں زائرین کی دو بسوں کو حادثات، 16 افراد جاں بحق
  • خیرپور: زائرین کی بس حادثے کا شکار، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی
  • لعل شہباز قلندر عرس کے لیے لاہور سے آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق
  • نواب شاہ: زائرین کی وین کا حادثہ، 6 جاں بحق، 10 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری
  • نواب شاہ ، زائرین کی وین حادثہ کا شکار ،6 افراد جاں بحق 10زخمی
  • نواب شاہ میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق
  • نواب شاہ: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی