2025-01-20@08:24:27 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«ہو سکتا»:
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
— فائل فوٹو موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کراچی: سردی بڑھ گئی، رات میں ’سنگل ڈیجٹ‘ درجۂ حرارت ریکارڈ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، بال زیادہ اسپن ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکل ہورہی ہے، ہم آہستہ آہستہ خود کو اس پچ کے لیے تیار کررہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4...
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سو بار بھی پیدا ہو جائے وہ زرداری صاحب نہیں بن سکتا، زرداری صاحب نے بڑی جرت سے گیارہ سال جیل کاٹی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہزرداری صاحب نے عمران خان کی طرح ایک سال بعد مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں، اور دھمکیاں دینے کے بجائے اگر منی ٹریل دیا ہوتا تو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنا دی ہے، ایگزیکٹو آرڈر سے ان کی رہائی کی ڈیمانڈ ہے ، مگر یہ نہیں ہوسکتا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا، یہ عوام کا پیسہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے، آج کے فیصلے سب کچھ واضح ہوگیا، یہ فیصلہ ان کے لیے شرم اور حیا کا مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا خواجہ...
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا سنائی جاچکی ہے۔ ہم اس کیس کے مختلف پہلو اور اینگلز کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ جسے اس کیس کا کچھ نہیں پتہ، اس کے سامنے مکمل تناظر، پس منظر اور منظرنامہ واضح ہوجائے۔ سزا کیا ملی؟ احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید قید کاٹنا ہوگی۔ فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحریل میں لینے کا بھی حکم سنایا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے کیا؟ الزام بڑا سادہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان، ان کی...
ویب ڈیسک — بعض کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ تھری ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ تھری کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے کھانوں میں استعمال کیے جانے والے سرخ رنگ، ریڈ تھری کے خوراک میں استعمال پرپابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے، لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ تھری کا کاسمیٹکس میں استعمال، یہ کہتے ہوئے روک دیا گیا تھایہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اینڈ...
سویلینز کے ملٹری ٹرائل،’’آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 9 مئی واقعات پر نہیں ہوسکتا‘‘جسٹس نعیم اختر افغان کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق نو مئی کے واقعات پر نہیں ہوسکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیئے۔ تحریک انصاف نے حکومت کو اپنے مطالبات تحریری طور...
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس ملک کی لائف لائن عمران خان ہیں ان کو مزید انتقام کا نشانہ بنانا پاکستان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صاحب اقتدار ہوش کے ناخن لیں گے اور اپنے چند دن کے اقتدار کی خاطر 25 کروڑ پاکستانیوں کی واحد امید اور پاکستان کے مستقبل کو خطرے میںنہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے وفادار ہر شخص پر سخت ترین مظالم جاری ہیں، منگل کے روز ہماری لاہور میںپیشی تھی بدھ کے روز ہماری...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلی حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس ملک کی لائف لائن عمران خان ہیں ان کو مزید انتقام کا نشانہ بنانا پاکستان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صاحب اقتدار ہوش کے ناخن لیں گے اور اپنے چند دن کے اقتدار کی خاطر پچیس کروڑ پاکستانیوں کی واحد امید اور پاکستان کے مستقبل کو خطرے میںنہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے وفادار ہر شخص پر سخت ترین مظالم جاری ہیں، منگل کے...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے، پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ لا کر منظوری لی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ ٹرانزیکشن ہے۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ساری عمر کہتے تھے کہ...
واشنگٹن: امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان موجود ہے اور اس ہفتے کے آخر میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے، اور یہ معاہدہ صدر جو بائیڈن کے دفتر چھوڑنے سے پہلے ہو سکتا ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ’’حماس پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر رضامند ہو۔ صورتحال اب ایسی ہے کہ اگر دونوں فریق موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘ سلیوان نے بتایا...
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں کی ایک بڑی آبادی زرعی شعبے سے منسلک ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ گندم سے حاصل ہونے والے آٹے اور دیگر اشیا اور جانوروں کی خوراک میں اس کے بھوسے کے زیادہ استعمال کی بنیاد پر سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک، ملک میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی جاتی ہے۔ ماضی میں گندم کی قیمت میں ہر سال معمولی اضافہ دیکھا جاتا رہا، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت سے زیادہ قیمت پر گندم مارکیٹ میں فروخت ہوتی رہی، متعدد بار گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بیرون ممالک سے گندم...
موجودہ ملکی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین معاشیات، اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان (ڈین فیکلٹی آف کامرس، جامعہ پنجاب ) ملک میں اس وقت سٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں بیوروکریسی پالیسیاں بناتی ہے جن سے تبدیلی نہیں آتی ، اگر اکیڈیمیا، انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی سازی کی جائے تو بہت فائدہ ہوگا، اس طرح عملدرآمد میں بھی آسانی ہوگی لیکن اگر ہم نے اپنی روش نہ بدلی تو ترقی کا سفر مزید طویل ہو جائے گا۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال...
صائم المصطفے صائم واٹس اپ (0333-8818706) فیس بک (Saim Almustafa Saim) اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1 کا عدد موجود ہے تو ستمبر میں آپ اپنے شعبے میں نمایاں ہونے والے ہیں۔ بڑی فتح آپ کے ماتھے پر چمک رہی ہے اور دنیا آپ کو لیڈر ماننے کے لیے مجبور ہوجائے گی۔ 2025کا سال اور 6 کا عدد اگر آپ کی تاریخ پیدائش 6،15 یا 24 ہے تو یہ سال آپ کے لیے خوشیوں راحتوں اور خوش حالی کا ہے۔ 6کا عدد زہرہ سیارے سے منسوب ہے، دن جمعہ ہے، 6 کا عدد خوشی، راحت، شادی، خوش حالی اور سکون سے منسلک ہے۔ جنوری اور اکتوبر میں اچانک اور غیرمتوقع خوشیاں مل سکتی ہیں۔ ایسا حصول جو عقل...
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاق کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرے گا جس سے سندھ کا ایک قطرہ پانی کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جتنا پانی دریاؤں میں آتا ہے اسے واٹر اکارڈ کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے، کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا ایک قطرہ فالتو پانی نہیں لے سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ارسا کے چیئرمین کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی نے تحفظ کا اظہار...
لاہور:شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی، سیاسی اور معاشی استحکام حاصل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ماضی کی بعض غلطیوں کا اعتراف کیا، خاص طور پر فوج کا آئینی حدود سے تجاوز کرنا، لیکن ان کے مطابق سیاستدان بھی اس عمل میں شریک ہوتے ہیں۔ عباسی نے کہا کہ انتخابات کے دوران دھاندلی سے سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کریں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر آگے بڑھیں۔ سابق...
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے نیویارک میں ایکرڈ کالج سینٹ پیٹرزبرگ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر کاز کی مرکزی حیثیت کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ناقابل تنسیخ اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے نیویارک میں ایکرڈ کالج سینٹ پیٹرزبرگ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں...
چنیوٹ: سڑک پر پڑا کچرا جراثیم پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جو رہائشیوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
چنیوٹ: سڑک پر پڑا کچرا جراثیم پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جو رہائشیوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شعور رکھنے والا انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، کیونکہ ان کے دور حکومت اور بعد کے بیانات نے ملک کو نقصان پہنچایا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی، جس سے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات مزید خراب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور اوورسیز پاکستانی بھی عمران خان کی حقیقت کو جان چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کے دوران بار بار این آر او نہ دینے کی...
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
بلیک کافی ایک مقبول مشروب ہے جو اپنے مضبوط ذائقے، کم کیلوریز اور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت کے لیے معروف ہے۔ یہ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ مشروب صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے جیسا کہ بہتر ارتکاز، میٹابولزم، اور اینٹی آکسیڈنٹس اس کے فوائد میں شامل ہیں تاہم کسی بھی شخص کے لیے اس کے ممکنہ مضر اثرات سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا زیادہ مقدار میں استعمال یا اس کی اجازت نہ دینے والے مخصوص حالات میں اس کا استعمال جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس...
دہلی کی وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے۔ اس پر اب دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا...