پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق اہم انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کتاب لکھنا شروع کر دی ہے جس میں 90 کی دہائی میں عروج پر پہنچنے والی میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے گا راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب میں تفصیل سے بتائیں گے کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی اور کون کون اس میں ملوث تھا انہوں نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی کی کرکٹ میں پیش آنے والے اہم واقعات بھی سامنے لائیں گے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کریں گے کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے دی تھی ان کے اس اعلان کے بعد کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور شائقین کتاب میں سامنے آنے والے انکشافات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میچ فکسنگ

پڑھیں:

حکومت نے امریکی آشیرباد کیلئے نئی سہولت کاری کا آغاز کر دیا: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکی آشیرباد حاصل کرنے کے لیے نئی سہولت کاری کا آغاز کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکریہ ادا کرنے پر شہباز شریف بغلیں بجا رہے ہیں۔ امریکہ افغانستان پر حملہ آور ہوا۔ شریف اللہ کی حوالگی کس معاہدے کے تحت ہوئی؟۔ منصورہ میں بیٹ رپورٹرز کے لیے تقریب افطار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے میں اپوزیشن اتحاد میں سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے۔ ہم عوام سے اتحاد کریں گے، عوامی مسائل پر ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، عید کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا  کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر ڈاکٹر سے سلوک تحقیر آمیز تھا، دنیا بدل گئی شریف فیملی کے بادشاہانہ طرز عمل میں تبدیلی نہیں آئی، حکومت فارم 47 کی بنیاد پر جیسے تیسے بھی بن گئی، اہل اقتدار کا غرور ختم نہیں ہو رہا۔ حکومت صرف اشتہارات میں نظر آتی ہے، کارکردگی صفر ہے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس کسانوں کو گندم خریداری کے موقع پر دھوکا دیا، حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگاتی، آئی ایم ایف کے حکم پر زراعت پر سبسڈی ختم کر دی گئی، جاگیرداروں پر ٹیکس کا معاملہ ہو یا حکمرانوں کی مراعات وہاں حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کی پرواہ نہیں ہوتی۔ افغان سرزمین کسی صورت ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کے لیے سیاسی پارٹیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے، اس مقصد کے لیے ان کیمرہ سیشن ہونا چاہیے۔ بنگلہ دیش میں بھارت مخالف جذبات بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں، حکومت کا کام ہے اس حوالے سے پالیسی تشکیل دے، پاکستان اور بنگلہ دیش دو ملک اور ایک نیشن کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب جاری
  • صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا
  • صائمہ اکرم چوہدری نے ڈرامے نہ لکھنے وجہ بتا دی
  • 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کون کرتا تھا؟ راشد لطیف نے بڑے انکشافات کرنیکا اعلان کردیا
  • ’سیٹ ون سی‘
  • چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
  • روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
  • حکومت نے امریکی آشیرباد کیلئے نئی سہولت کاری کا آغاز کر دیا: حافظ نعیم