کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئی نہروں پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے۔ کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کوئی نیا ایشو نہیں ہے، ہر وقت وزیر اعلیٰ سندھ آپ کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ اس ایشو کو جہاں بھی اٹھایا گیا وہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفت کی۔ ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے لیکن پانی کی تقسیم ٹھیک ہونی چاہیے۔  سندھ کے عوام روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جتنے سندھ کے لوگوں کی نوکریوں کی ڈیمانڈ ہے، اتنی سرکاری نوکریوں نہیں ملتیں۔ ہر کوئی وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتا ہے۔ اب اس پورٹل کے تحت ملازمت کے مواقع دستیاب ہوں گے۔  سیلاب متاثرین کو صرف گھر ہی نہیں دیے بلکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بنائے اور خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیے۔ ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے 10 لاکھ آسامیاں بنیں۔ نوکریاں دینے والوں سے کہتا ہوں کہ آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔ ابھی سندھ کے عوام آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، میں ہو کر آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ اور پی ایس ایف سے کہتا ہوں وہ اس کی مہم چلائیں۔ بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں وہ بھی اس پورٹل کا حصہ بنیں اور سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائیں۔ مہنگائی کم ہورہی ہے۔ ہم ماڈرن ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے۔ علاوہ ازیںبلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ہاؤس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ سندھ میں قیام امن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو سندھ میں زراعت کی ترقی کے لئے ہونے والے اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی گئی۔  بلاول بھٹو اور وزیراعلی کو کاشت کاروں کو سبسڈی پر فراہم کی جانے والے مشینری سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعلی سندھ کے نے والے

پڑھیں:

حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد:

حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹی سے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی تیز کرنے کے لیے یکساں نوعیت کے کیسز کو یکجا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو کیسز سے متعلق رپورٹ جلد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی امور میں تاخیر ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر واضح پیغام دیا،بلاول بھٹو
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ
  • پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
  • پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
  • کوئٹہ، سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم و آرمی چیف کی شرکت
  • حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی
  • کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”