انوکھی جمہوریہ جہاں کتا اور بکرا بھی صدر بن چکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
نیوزی لینڈ کے دوردراز علاقے میں واقع ’’جمہوریہ واہنگہ‘‘میں خوش آمدید جس کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں ہیں اور اپنے رسم ورواج جن کے باعث ماضی میں کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر رہ چکے.
وہاں نہ انٹرنیٹ ہے نہ موبائل نیٹ ورک کہ 150 کسان گھرانے فطری ماحول میں زندگی گذارنا پسند کرتے، جدید دور کے لوازمات کم اپناتے ہیں.
علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989ء میں رکھی گئی جب بیوروکریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔
یوں خود پہ تھوپے انتظامی سسٹم کا مذاق اڑایا اور افسر شاہی کا بھی منہ چڑا دیا, آج دنیا بھر سے سیاح یہ جمہوریہ دیکھنے آتے اور 5 ڈالر کا پاپسورٹ خرید کر فطری ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے تاروں اور درختوں میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا
4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔