امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور روک سکتا ہے! اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سمجھداری سے بات چیت ہوئی ہے اور میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ قتل کو روکا جائے۔

امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022ء سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرے صدر رہتے ہوئے پیوٹن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔

ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میرے پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ کیوں پسند نہیں آیا؟

معروف گلوکار علی سیٹھی کے عالمی شہرت یافتہ گانے 'پسوڑی' نے دنیا بھر میں دھوم مچائی، لیکن حیران کن طور پر ان کی والدہ جگنو محسن کو یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔

علی سیٹھی اور شے گل کے گائے گئے اس پنجابی گانے نے 2022 میں میوزک چارٹس پر راج کیا اور اب تک بلین ویوز حاصل کر چکا ہے، لیکن علی کی والدہ نے اسے ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

ایک ویڈیو میں جگنو محسن نے انکشاف کیا، "مجھے پسوڑی پسند نہیں، جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کر چکا ہے۔ علی نے مجھ سے خود کہا کہ 'امی، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا'، جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں، مجھے پسند نہیں آیا، مجھے پنجابی راگ اور غزلیں زیادہ پسند ہیں۔"

علی سیٹھی کی والدہ نے مزید کہا کہ انہیں ہمیشہ سے کلاسیکی موسیقی، پنجابی راگ، ڈھولے اور ماہیے پسند رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا، "علی کی پیدائش سے پہلے میں پنجابی راگ اور کلاسیکی میوزک بہت سنتی تھی اور اپنے بچوں کے ساتھ پنجابی میں گفتگو کرتی تھی۔"

یہ حیران کن ہے کہ 'پسوڑی' نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، امریکہ اور یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کی، یہاں تک کہ بالی ووڈ میں اس کا ریمیک بھی بنایا گیا، مگر علی سیٹھی کی والدہ اس گانے کو پسند کرنے والوں میں شامل نہیں ہوئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر یا مافیا کا سرغنہ
  • مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرے سوا کوئی اور نہیں روک سکتا، ٹرمپ
  • مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور نہیں روک سکتا، ٹرمپ
  • امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے
  • رمضان تقریباً گزر چکا ، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ‘لاہورہائیکورٹ
  • یوکرین اور امریکا کے درمیان میں ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع
  • پاسٹ ٹروما
  • کینیڈا کے نئے وزیراعظم کارنی کی ٹرمپ پر تنقید، ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان
  • علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ کیوں پسند نہیں آیا؟