اسلام آباد: نومولود کی لاش برآمد، کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نومولود بچی کی کی لاش
پڑھیں:
پوپ فرانسس کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے، ویٹیکن
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اب بخار نہیں، خون کی رپورٹ بھی بہتر ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 88 سال کے پوپ فرانسس کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔