Daily Mumtaz:
2025-04-21@11:51:59 GMT

عظمیٰ بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

عظمیٰ بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نوازکی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے بی آرٹی کتنا جلتی ہے اور کتنی چلتی ہے، بی آرٹی کا کنٹریکٹر عالمی عدالت میں چلا گیا ہے، بی آرٹی کے کنٹریکٹر نےکے پی گورنمنٹ پر اربوں روپے کا ہرجانہ کردیا ہے، یہ ایک ہی بی آرٹی بناسکے جسے چلا بھی نہیں سکے، پنجاب میں ایک اورنج لائن کام کررہی ہے تین شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلارہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پشاور کی لاگت 120 ارب روپے سے اوپر جاچکی ہے، پنجاب میں 120 ارب روپے سے کم پر 3 ٹرانسپورٹ منصوبے چل رہے ہیں، انہوں نے 12 سالوں میں 140 ٹیوب ویلزسولرائزڈ کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ پر ان کے اپنے وزیر تعلیم کا بیان آیا ہے، کہا گیا کہ تعلیمی کارڈ کی چھپائی پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، ان کے وزیرتعلیم کہہ رہے ہیں کے پی میں تعلیمی کارڈ 2027 سے شروع ہوگا، انہوں نے صحت کارڈ پر رنگ روغن کرکے اپنا منصوبہ بنایا، انہوں نے ایک اور پورٹل بنایا کہ اختیار عوام کا ، ان کا اختیار عوام کا پورٹل ہمارےمنصوبے کی نقل ہے، مریم نواز کے دستک پروگرام سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پروگرام ہونہار سکالر شپس ہے، پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جاچکے ہیں، اب 50 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز دے رہی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں گھر بن رہے ہیں، گرین ٹریکٹرز لوگوں کو مل چکے ہیں، پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 173 نوکریاں پیدا ہوئیں، ستھرا پنجاب پروگرام میں ایک لاکھ سے زیادہ نوکریوں پر لوگ کام کررہے ہیں، کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یوٹیوبرز نے بولنا شروع کردیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کوشش ہوتی ہے عوام کیلئے سہولیات پیدا کیا جائیں، اس بارپورے پنجاب میں 80 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں ڈی سی ریٹ سے کم پر معیاری اشیا ء دی جارہی ہیں، پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے رمضان پیکیج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے بی ا رٹی رہے ہیں روپے سے

پڑھیں:

فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر  ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت نے کسی کو جیل میں ملاقات سے نہیں روکا، عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمی بخاری