صبا قمر کا دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ میں سالگرہ کا جشن
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو شہر کی چکا چوند سے دور پُر سکون انداز میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر رات گئے سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
تصاویر میں صبا قمر کو سالگرہ کے موقع پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ کے درمیان سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایسی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی سے بھر دے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کی تاریخ یعنی 5 اپریل بھی کیپشن میں مینشن کی ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکار سمیت ان کے مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محبت میں دھوکا ملا، سحر ہاشمی کا انکشاف
اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا ملنے کا چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوابوں کا ساتھی اب بھی ڈھونڈ رہی ہوں۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے مختصر عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی، وہ حال ہی میں مشہور ٹی وی شو کے عید اسپیشل ایپیسوڈ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور محبت کے تجربات پر کھل کر بات کی۔
سحر ہاشمی اپنی خوش مزاجی، صاف گوئی اور دوستانہ لہجے کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی اور اب ان کا شمار ان نئی اداکاراؤں میں کیا جا رہا ہے جن سے شائقین کو بڑی توقعات ہیں۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرا دل محبت میں ٹوٹ چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں مجھے ایک شخص سے محبت ہو گئی تھی لیکن اس شخص نے مجھے رد کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے کالج کے شروع میں ہی ایک لڑکے کو پسند کیا، مگر اس نے مجھے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ مجھ سے 5-6 سال بڑا ہے اور وہ اس رشتے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھتا۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورتی یا معصومیت کسی کو دھوکے سے نہیں بچا سکتی، محبت میں دھوکہ ملنا انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے، لیکن میں نے اس سے سیکھا کہ اپنی قدر کرنا سب سے اہم ہے۔
سحر نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر خوبصورت ہو، مجھ سے محبت کرے، میرا خیال رکھے اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ میرے غصے کو برداشت کر سکے کیونکہ میں جلدی غصہ ہو جاتی ہوں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس کے بال اچھے ہوں تو بہت خوشی ہوگی اور مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ مجھ سے کم کماتا ہے، بس نیت صاف ہونی چاہیے۔
سحر کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایمانداری اور جرات کی تعریف کر رہی ہے۔
Post Views: 1