لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام کا" ایپ دراصل "مریم کی دستک" ایپ کی کاپی ہے، جس پر صرف 0.

04 فیصد لوگ رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ 12 سالوں میں کے پی میں صرف 25 ڈائیلسز یونٹس قائم کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ "پچاس لاکھ گھروں کا دعویٰ کرنے والے اب تک صرف 200 گھر بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ سی آر بی سی کینال کا منصوبہ 1995ء میں واپڈا نے بنایا تھا جو ان کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، لیکن گنڈا پور اسے اپنی حکومت کی کارکردگی میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کا "تعلیم کارڈ" جو 2027ء میں شروع ہونا ہے، لیکن اسے موجودہ سالانہ کارکردگی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گنڈا پور کو اپنی کارکردگی کی کتاب میں اسلام آباد اور پنجاب میں اپنی ناکام بغاوتوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے تھا۔ پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے خیبر پی کے حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں 57 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ پشاور ڈی آئی خان موٹر وے سی پیک کا منصوبہ ہے، جسے گنڈا پور کی نالائق حکومت اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈا پور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈا پور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپی کے کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے علی امین گنڈا پور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، ان کے یو ٹیوبرز کو مریم نواز کی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلا رہی ہیں۔ کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یو ٹیوبرز نے بولنا شروع کر دیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور خیبر پی کے انہوں نے

پڑھیں:

تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں، خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، بچیوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو مختلف چیزوں کو بہانہ بنایا جاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت بھی پہلا مرحلہ جاری ہے، اس پروگرام کا سیکنڈ فیز بھی شروع ہو گا۔

دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔

اپنے صوبے میں خواتین کے لیے جاری پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نےحکم دیا ہے کہ جتنی بچیوں نے درخواستیں دی ہیں ان کو الیکٹرک بائیکس ملیں گی، اس کے علاوہ الیکٹرک بسز میں بھی خواتین کے لیے حصہ مختص کیا گیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے معاشرے کے اندر خواتین کی تفریق ختم کرنےکی بہت ضرورت ہے، اپنےخلاف ہونے والے ظلم پر اب خواتین بات کرنے لگی ہیں۔

بچیوں میں تعلیم کے شوق کے حوالے سے انہوں کہا کہ جس بورڈ میں رزلٹ اٹھا کر دیکھ لیں بچیاں ٹاپر ملتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں خواتین پہلے سے زیادہ محفوظ‘ خود مختار ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں خواتین اب پہلے سے زیادہ محفوظ اور خود مختار ہیں‘عظمیٰ بخاری
  • تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب
  • دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے، صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے،عظمیٰ بخاری
  • خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی: حقیقت یا فسانہ؟
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کوایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
  •  پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی،عظمیٰ بخاری
  •  خیبرپختونخوا حکومت نے  اب تک صرف 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں:عظمی بخاری
  • عظمیٰ بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا