2025-02-08@18:49:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2532

«کے قیام کے لئے»:

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔اُن کا کہنا تھا...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
    کراچی:لیاری سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے میئر کراچی کی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن کی داستان سے پردہ اٹھا دیا۔ یوسف بلوچ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ اس وقت جتنے لوگ بیٹھے ہیں ان کے پاس مال آرہا ہے یہ لوگ اپنی ذات کے لیے پیسے بنا رہے ہیں،20 لاکھ روپے کی ترقیاتی کام کی فائل میں سے 16 لاکھ روپے رشوت میں چلے جاتے ہیں بقیہ 4 لاکھ روپے ٹھیکیدار کو ملتے ہیں کیا 4لاکھ روپے میں کیا کوئی ترقیاتی کام ہوسکتا ہے؟کراچی کے اوپر اور خاص طور پر ہمارے لیاری پر میئر کراچی کے نام پر وائسرائے مسلط کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سیاسی بحران میں پھنسے "نتین یاہو" کو بچانے کے لئے، غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات میں یہ متنازعہ منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل...
    پاکستان میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ اور روپے کی گرتی ہوئی قدر اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ جب اپنے سستے دور کا ذکر کرتے ہیں تو آج کی نسل کے لیے ان کی تمام باتیں ناقابلِ یقین لگتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1947 میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا تھی؟ جب پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا تو ایک امریکی ڈالر صرف 3.31 روپے کا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ 1947 میں روپے کی مضبوطی کی وجوہات مہنگائی کنٹرول میں تھی: آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی...
    مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بشپ سوہن کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علمائے کرام ہوں۔  اسلام ٹائمز۔ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام جرنلسٹ، وکلا، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیا، مکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج، سیموئیل کلیمنٹ، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر حنا، ڈاکٹر...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا...
    مردان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کےمیدان سےباہرکرنےکاحامی نہیں۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کی جنگ ہم نےاکیلی لڑی۔ 26ویں ترمیم کے ذریعےآئین، پارلیمنٹ اورشہریوں کے حقوق کاتحفظ کیا۔یہ بات انہوں نے اپنی گفتگو میں کہی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربےاستعمال کئے جارہے ہیں، مسائل کاحل تلخیوں سے نہیں مذاکرات کےذریعے چاہتےہیں، عوام کے حق پرشب خون مارنے کا حق کسی کونہیں۔ ان کا...
    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا۔ صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جرات اور استقامت کی بنیاد پر جیل سے باہر کے لوگوں کو حرارت دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار انہوں نے جیل میں قید عمران خان کو معشوق قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں جلد بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا اور احتجاج کے حوالے سے انہیں مکمل منصوبہ بندی سے آگاہ کروں گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ میں مزاحمت کا قائل ہوں، اور چاہتا...
    صوابی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی ملک کی خاطر بات کرناچاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، جمہوریت تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی، سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ چیئرمین تحریک...
    خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...
    تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا...
    مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مالی سال کے پہلے 7ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 11 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48ارب 64 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور اسکیموں پر 7 ماہ میں صرف 82 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ 2025سامنے آگئی ہے ، دنیا حیران، سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا واحدملک ، پاکستان کا نمبر جاننے کے بعد آپ بھی پریشان ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہر سال ’ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہ پہلے نمبر پر تھا۔ لیکن اس بار سنگاپور واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین بھی اس پوزیشن پر تھے۔ کسی ملک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کا انحصار اس بات پر ہوتا...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل2022میں ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دن رات محنت اور سیاست قربان کرکے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی استحکام ،پالیسیوں کاتسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، ایک اناڑی نے ملکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 4سال میں ملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے، کیسز بنانے والوں نے ہر حربہ کرکے دیکھ لیے لیکن عوام کے دلوں سے محبت نہیں نکال سکے۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک اور جمہوریت کی خاطر بات عمران خان نے مذاکرات کی بات کی لیکن اس سے کچھ نہیں نکل سکا۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک سال بعد پھر تاریخ رقم کردی ہے، پاکستان کی سیاست عمران خان نیازی کے بغیر نہیں چل سکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ ہم فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام...
    سندھ نے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی منصوبہ بندی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سندھ حکومت نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنےکےلئے "کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالاجی" متعارف کرادی ہے۔ وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر نے جدید زرعی پیداوار "کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالاجی" منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر زراعت نے کیلے میں پناما ویلٹ بیماری پھیلنے کو روکنے، کپاس کی جلد کاشت، زرعی اجناس میں جراثیم کی باقیات کا تجربہ کرنے کے لئے ایم آر ایل لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، زرعی سائنٹسٹ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ امید ہے...
    دبئی : شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ڈیزرٹ وائپرز نے 163 رنز کا ہدف 20 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا میکس ہولڈن (48) اور ایلکس ہیلز (47) نے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ ڈیزرٹ وائپرز اب ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔   افتتاحی سیزن میں رنر اپ کے طور پر اختتام کرنے والی ڈیزرٹ وائپرز اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہے۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کو فورا ہی آوٹ کردیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) شہباز شریفاور ان کی سیاسی جماعت کو پاکستان میں اقتدار میں آئے ایک سال ہو چکا ہے۔ تاہم ان کی حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔ جیل میں قید عمران خان کی مقبولیت ملک میں اب بھی برقرار ہے اور ان کا موقف ہے کہ ان کو سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ فروری 2024ء سے اب تک شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے آٹھ فروری کو احتجاج کی کال بھی دی۔ پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے؟ پی ٹی آئی عمران کی وزیر اعظم کے...
    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے خیبر پختون خوا میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟  کے پی میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے متعدد...
      بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
    کولمبیا کے ایک سرکس پرفارمر نے سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کو فضا میں اچھال کر پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ 34 سالہ جوز ویلنسیا نے 45 منٹ تک سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کی جگلنگ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ جوز ویلنسیا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس شاندار کامیابی کے حصول کے لیے کئی سالوں تک سخت مشقیں کیں، تاکہ ہینڈ اسٹینڈ کی پرفارمنس کے دوران پانچ بالز کو زیادہ وقت تک جگل کر سکے۔ اس محنت کا نتیجہ آج سامنے آیا۔ جوز ویلنسیا فی الحال لیومس سرکس کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، جو اس وقت یورپ کا دورہ کر رہا ہے۔
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمے داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں...
    —فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور و اسلام آباد ایئر پورٹس پر دورانِ پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی دشواری رپورٹ ہوئی۔ قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہیورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔ اس حوالے سے ہدایات کی گئی ہے کہ نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع...
    حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔ یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔ حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں...
    شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی سربراہی کونسل کے اراکین نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے، 15 سال سے کے پی میں حاکم جماعت کو پنجاب کے باشعور لوگوں نے آج پھر مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف سیاسی ٹولہ یوم سیاہ منا رہا ہے، ان کے پاس سوائے رونے دھونے کے اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی تھیں، مخالفین کو...
    سٹی 42 : سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ ٹرین کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص سے ہوتی ہوئی پاک بھارت سرحدی علاقے کھوکھراپار جائے گی۔   سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کیا ہے، تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس” سندھ کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیاں دے گی ، یہ سندھ کی ثقافتی روح کو چھونے کا نادر موقع ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف  ٹرین کا افتتاح محکمہ ثقافت وسیاحت صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ کیا، اس موقع پر وزیر...
    اسلام ٹائمز: پچھلے ہفتے فارن افیئرز میں ریچارد نفیو کی تحریر تھی، جو ایران کے خلاف پابندیوں کے معمار ہیں، جنہوں نے پابندیوں اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے نتیجے میں مقاصد کے حصول کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مذاکرات ہی ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے قابو میں رکھنے اور الجھائے رکھنے کا واحد راستہ ہیں۔ کیا یہ سمجھنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ امریکہ مذاکرات کو ایران کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک بہانہ بناتا ہے۔ لیکن امریکہ کیساتھ مذاکرات کے حامی مشکلات حل کرنے کے لیے کمر کس لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حل امریکہ کیساتھ مذاکرات کے ذریعے نکل آئے گا۔ تحریر: حسین شریعتمداری اسلامی جمہوریہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی عدالت کے جج نے صدر ٹرمپ کے قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے امریکی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو بڑے پیمانے پر ملازمت چھوڑنے کی ترغیب دی گئی تھی.(جاری ہے) فرانسیسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے وفاقی جج نے ایلون مسک کی جانب سے ملک کے 20 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عارضی حکم امتناع جاری کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کے لیے پیشکش 8 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت چھوڑنے کی تھی، یا مستقبل میں نوکری...
      اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور کینیڈا کو اسے سنجیدہ طور پر لینا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ کا مقصد کینیڈا کے قیمتی معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے اور وہ کینیڈا کو امریکا کے ساتھ ضم کرنے کے حق میں ہیں۔ ان کے مطابق، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ کینیڈا کے وسائل پر قابو پانا امریکا کے لیے فائدہ مند ہو گا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ٹروڈو نے مزید...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف  کے صوابی جلسے کی تیاریاں  مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔  
    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی میں ہونے والا جلسہ صرف سیاسی بیانات اور زہریلی تقریروں سے بھرا ہوگا، اور خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سالوں میں صرف فساد اور گمراہ کن سیاست ہی ملی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، جبکہ دوسرے طرف ایک مخصوص سیاسی گروہ یوم سیاہ منا رہا ہے جس کے پاس عوام کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں۔ ان کے دعوے صرف رونے دھونے تک محدود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے جیسے سکالرشپس، بجلی کے بلوں میں کمی، اور دیگر عوامی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کے اعلان پر صوابی جلسہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا ہے، ملتان سے اہم پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز صوابی پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، لائٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1400 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں...
    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا، جس میں جنوبی افریقہ بھی شریک ہے۔ گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تین وینیوز کی اپ گریڈیشن کی ہے، جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور شامل ہے۔ یہ اسٹیڈیم آج سے ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پہلی بار استعمال ہوگا۔ سیریز کا فارمیٹ سنگل لیگ پر مبنی ہے، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، اور اس کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ یہ ٹرائنگولر سیریز تینوں ٹیموں کو 19 فروری...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔(جاری ہے) امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو...
    ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گالم گلوچ پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ میری گرفتاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر اسیران سے زیادہ نہیں ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے رہائی کے بعد دیگر وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی سے ملاقات کے لیے پہنچےلیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گی، ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم چار وکلا تھے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ مذاکرات...
    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
    یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی بات کو دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امن کے حصول کے لیے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا غزہ ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی اب بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادی کو غیر انسانی صورت حال سے...
    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ٹرائی سیریز کاپہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائیگا،گزشتہ روز جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل کل نیوزی لینڈ ٹیم نے لاہور میں پریکٹس بھی کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت خوبصورت لگاہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے...
    بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔ لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔دورے کے دوران صدرِ مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر زرداری کی چینی صدر شی کیساتھ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکتصدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ آصف علی زرداری نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مُختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک میں عام انتخابات کو آج8فروری کوایک سال مکمل ہوگیا،اس موقع پر تحریک انصاف ملک بھرمیں یوم سیاہ اور حکومت کی طرف سے یوم تعمیراورترقی کے طورپرمنایا جارہاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے یوم سیاہ کی مناسبت سے صوابی میں جلسہ کیاجائے گا ،گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے والی پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہدکے ایک سال کاجائزہ لیاجائے تو بظاہروہ کوئی سیاسی ہدف حاصل نہ کرپائی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان رہاہوسکے نہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکابلکہ ایک موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپر بھی آگئی تاہم بعض ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے یہ مذاکراتی سلسلہ آگے نہ بڑھ سکااور اب سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایک...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ2025ء کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں جبکہ...
    پشاور /کرم(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپرکرم کے قبائل اسلحہ حکومت کی بجائے قبائلی عمائدین کے پاس جمع کرانے پر زور دے رہے ہیں، لوئرکرم کے قبائل کا اصرارہے کہ اسلحہ سیکورٹی فورسزکے حوالے کیا جائے، دونوں متحارب قبائل کی تجاویزکو اعلیٰ حکومتی افسران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ لوئر کرم قبائل کا کہنا ہے کہ لوئرکرم بگن بازار میں تعمیر نو کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی شروع کی جائے‘ ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ میں لوئرکرم کے قبائل نہیں بلکہ تیسرا فریق ملوث ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم...
    سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ھے کہ نئے انتخابات سیاسی بحران کے خاتمے کا حل نہیں، موجودہ صورتحال میں کسی نئے انتخاب کے نتائج پہلے سے بھی بدتر ھونگے، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اسکے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، اسکے باوجود حکومت سازی میں سب نے حصہ لے لیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، 2024 کے انتخاب کا اصل مینڈیٹ تلاش کیا جائے، فلسطینیوں کی منتقلی اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انتہائی قابل مذمت ھے جس سے عالم اسلام میں تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ھے ، اھل غزہ فلسطینیوں کو منتقل کی کوشش کی...
    سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
    ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
    حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے سات افسروں کا تبادلہ  کر کے ان کی نئی پوسٹنگ کی ہے،گریڈ 21 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ان میں احمد شجاعت خان کو ممبر آڈٹ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں مشہور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کر لی۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر لاہور فورٹ میں لی گئی فوٹو شوٹ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماورا اور امیر کی جوڑی کو ڈرامہ "سبات” اور "نیم” میں بے حد پسند کیا گیا تھا، اور ان کی کیمسٹری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ شاید یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہے۔  دونوں اداکاروں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ مگر حالیہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے تمام افواہوں کو حقیقت میں بدل...
    اسوقت تک چین نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے دیئے ہوئے ہیں، 4 ارب ڈالر انکا کیش ڈیپازٹ ہے، ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ انکی طرف سے فنانس فیسیلٹی کی مد میں ہے، اس طرح تقریباً 15 ارب ڈالر چین پہلے ہی رول اوور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22 ارب ڈالر سے ساڑھے 23 ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13 ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں، وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر...
    سعودی عرب میں جنگی مشق سے قبل امریکی فوجی شمالی اڈے پرموجود ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے شمالی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ دوستی 2025 ء عنوان سے مشق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس مشق میں دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے، منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو یکجا کرنے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کو فروغ دیا جائے گا۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میںخاتون اور کمسن بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں فائرنگ سلنڈ دھماکے میں بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود شیر شاہ میزان بینک کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 40 سالہ ہ حمان ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو سول ہسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم...
    ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم...
    نیو دہلی: بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ مزید 487 بھارتی شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ اس سے پہلے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جھکڑے 104 بھارتیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 487 بھارتی شہریوں کی حتمی بے دخلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نظام انصاف کے تحت ان کی قانونی پوزیشن اور اسٹیٹس تشویش ناک ہے، ہمیں قابل تشویش پناہ گزینوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ معلومات ہیں اور ہم دستیاب تعداد کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا...
    ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل کاکہنا ہےکہ “فلسطینی غیر قانونی تارکین وطن نہیں، یہ زمینیں ان کی اپنی ہیں” فلسطینی عوام کسی دوسرے ملک کے غیر قانونی تارکین وطن نہیں، جنہیں ڈی پورٹ کیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے متنازع بیان پر سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے  کہا کہ فلسطینیوں کو اگر کسی جگہ منتقل کرنا ہے تو وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے جافا، حیفہ اور دیگر مقامات ہیں، جہاں کبھی ان کے زیتون کے باغات اور گھر ہوا...
    ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں  میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے  حوالے...
    اپنے ایک بیان میں شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُنکے آبائی علاقوں جفا، حائفہ اور دیگر مقامات پر بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی ال فیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر کرارا جواب دے دیا۔ شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُن کے...
    لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں (آج) 8 فروری کو دفعہ 144نافذکردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے، ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے (آج) 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے ، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔ عالیہ حمزہ  نے کہا...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ  ملاقاتیں کیں اورتفصیلی بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔ بنگلا دیش بحریہ کے...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 07 فروری 2025ء ) جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے تکے طریقے سے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کی گئی، 3 فروری کو 3 ججز بغیر حلف جوڈیشل کام شروع کرچکے، سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر اور انہیں فوری ہی اہم ذمے داریاں سونپ دیے جانے کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام تفصیلی خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں جسٹس بابر ستار نے قانونی پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے ’پتن ‘ کے نمائندے کا انٹرویو بے بنیاد اور حقائق  کے منافی قرار دے دیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پتن اور اس کے عہدہ دار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کیلیے ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ آفیسران  سے جو بھی فارم 46،45اور47 الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے انہیں الیکشن کمیشن نےبغیر کسی ردوبدل کے اپنی ویب سائٹ  پر آویزاں کیا۔  متاثرہ فریقین نے اپنی الیکشن پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہوئی ہیں  جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ  ٹربیونلزنے فریقین کا موقف سننے کے بعد  پٹیشنز پر فیصلے بھی کردیے ہیں۔  ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ  ووٹرز کا ٹرن آؤٹ...
    لاہور ہائیکورٹ : فوٹو فائل وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم کے دستخط سے جاری ہوا۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پتن کے نمائندے کا انٹرویو اور پریس ریلیز بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق پتن اور اس کے عہدیدار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ افسران سے موصول شدہ تمام فارم بغیر ردوبدل ویب سائٹ پر آویزاں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فریقین کی الیکشن پٹیشنز ٹریبونلز میں زیر سماعت ہیں، بعض پر فیصلے بھی ہوچکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ سالانہ اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر تبصرہ مناسب نہیں کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی کے پاس بےضابطگیوں کامواد ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور ٹریبونلز کو فراہم کرے،...
    پاکستان الیکشن کمیشن نے ایک غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پتن کے ایک نمائندہ کا  انٹرویو جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چلایا گیا اور پتن کی پریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق  کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریٹرننگ افسران  سے جو بھی فارم 46،45اور47   الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے ان کو الیکشن کمیشن نےبغیر کسی ردوبدل کے...
    حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی اتحاد نے بیروت میں جاری ہونیوالے امریکی ایلچی کے بیانات کو لبنانی خودمختاری میں واضح مداخلت اور تمام سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ وابستہ پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے مشرق وسطی کے لئے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس کے بیانات کو نفرت، بغض اور غیر ذمہ داری کا پلندہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد رعد نے تاکید کی کہ مورگن اورٹاگس کے بیانات لبنانی قومی اتفاق رائے پر مبنی ایک قومی تحریک کے خلاف جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے ذریعے امریکی ایلچی نے لبنانی خود مختاری میں واضح...
    حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ...
    طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں سے تین ججز کے تبادلے کے معاملے پر جسٹس بابر ستار نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ د یا جس میں ٹرانسفر ججرز کی سنیارٹی لسٹ کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ جسٹس بابر ستار نے خط کے متن میں کہا کہ ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹیز کی تبدیلی غیر قانونی ہے، سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لئے جائیں ۔ خط میں سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن فائل کرنے کا بھی تذکرہ کیا گیاہے ۔ خط کے مطابق بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھائے بغیر ٹرانسفر ججز کو کمیٹی میں رکھنا غیرقانونی ہے، ججز کے ٹرانسفر نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں لکھا ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل ہے ،...
    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا گرفتاری کے بعد بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گالم گلوچ پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ میری گرفتاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر اسیران سے زیادہ نہیں ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے رہائی کے بعد دیگر وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی سے ملاقات کے لیے پہنچیلیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی...
    راولپنڈی:پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گالم گلوچ پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ میری گرفتاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر اسیران سے زیادہ نہیں ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے رہائی کے بعد دیگر وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی سے ملاقات کے لیے پہنچےلیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گی، ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم چار وکلا تھے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر...
    لاہور،حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذکردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی۔ ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144 کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کل 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے حلقوں...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں مشہور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کر لی۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر لاہور فورٹ میں لی گئی فوٹو شوٹ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماورا اور امیر کی جوڑی کو ڈرامہ “سبات” اور “نیم” میں بے حد پسند کیا گیا تھا، اور ان کی کیمسٹری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ شاید یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہے۔ دونوں اداکاروں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ مگر حالیہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے تمام افواہوں کو حقیقت میں بدل دیا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل سے چھوڑ دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق آج کچھ دیر قبل بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا، فیصل چودھری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چودھری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی، فیصل چودھری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (6...
    جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور اعلی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دلانے میں مرحوم پرنس کریم آغا خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین اور روحانی متوسلین و معتقدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم پرنس کریم آغا خان انسانی دنیا میں غربت کے باضابطہ خاتمے، تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے ایک بہت بڑا اور مستند حوالہ بن چکے تھے۔ ترقی یافتہ دنیا اور ترقی...
    وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت تھا، اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگرزعلی ظفر،عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ خیال رہے قذافی اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کرکے نیا تعمیر کیا گیا ہے، 8 اکتوبر 2024کو تعمیراتی کام کا آغاز ہوا، اور 4 ماہ دن رات ایک کرکے اسٹیڈیم کو مکمل کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزار کردی گئی ہے اور ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں نصب ہیں، 480 ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں جبکہ شائقین کو...
    راولپنڈی:بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کردیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے افسر کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جنہیں 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم 4 وکلا تھے، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جا ری کردہ جھوٹے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں۔یہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات ہیں اور جان بوجھ کر چین اور متعلقہ لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے ٹھوس تعاون میں کوئی شرائط نہیں ہیں، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس سے متعلقہ ممالک اور عوام کے لیے فائدہ اور خوشحالی پیدا کی گئی ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے۔ چین نے کبھی پانامہ کینال کے...