امریکی ایلچی کے بیانات لبنانی خودمختاری میں واضح مداخلت ہیں، حزب اللہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی اتحاد نے بیروت میں جاری ہونیوالے امریکی ایلچی کے بیانات کو لبنانی خودمختاری میں واضح مداخلت اور تمام سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ وابستہ پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے مشرق وسطی کے لئے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس کے بیانات کو نفرت، بغض اور غیر ذمہ داری کا پلندہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد رعد نے تاکید کی کہ مورگن اورٹاگس کے بیانات لبنانی قومی اتفاق رائے پر مبنی ایک قومی تحریک کے خلاف جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے ذریعے امریکی ایلچی نے لبنانی خود مختاری میں واضح طور پر مداخلت کرتے ہوئے تمام سفارتی آداب کو پائمال کیا ہے۔
الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ و لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ نے جو بھیانک اور نفرت انگیز مناظر پیدا کئے ہیں وہ ان تمام لوگوں کے لئے کافی ہیں جو "دہشتگردی کے اسپانسر" کے بارے رائے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت میں اصرار پر مبنی اپنے عوام کے عزم بالجزم پر یقین رکھتے ہیں جو ایک ایسا آپشن ہے کہ جو فوج، عوام اور مزاحمت کی شکل میں ملک کا اصلی حامی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایلچی مورگن اورٹاگس نے لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ لبنان، اسرائیل کے خلاف جنگ میں ہار چکی ہے۔ اسی طرح سے اپنے مداخلت آمیز بیان میں اورٹاگس کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کو آئندہ حکومت میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بعد ازاں لبنانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مورگن اورٹاگس کی جانب سے جاری ہونے والا بیان صرف اس کی اپنی ذاتی رائے پر مشتمل تھا جس کا لبنانی صدر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مورگن اورٹاگس کے بیانات حزب اللہ
پڑھیں:
یمن پر امریکی فضائی جارحیت جاری، 5 افراد شہید، 13 زخمی
انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ خبر رساں اداروں نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔