پشاور /کرم(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپرکرم کے قبائل اسلحہ حکومت کی بجائے قبائلی عمائدین کے پاس جمع کرانے پر زور دے رہے ہیں، لوئرکرم کے قبائل کا اصرارہے کہ اسلحہ سیکورٹی فورسزکے حوالے کیا جائے، دونوں متحارب قبائل کی تجاویزکو اعلیٰ حکومتی افسران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ لوئر کرم قبائل کا کہنا ہے کہ لوئرکرم بگن بازار میں تعمیر نو کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی شروع کی جائے‘ ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ میں لوئرکرم کے قبائل نہیں بلکہ تیسرا فریق ملوث ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے کے لیے 4 ہزارسے زاید سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر غور جاری ہے، لوئر اور سینٹرل کرم کے بعد اپرکرم میں بھی بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، اب تک 48 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں، اتوار یا پیر کو تجاویز مرتب کرکے دوبارہ جرگہ طلب کیا جائے گا۔ پاراچنارمین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر گزشتہ 129 روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے جس کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ پارا چنارمیں راستوں کی بندش کے نتیجے میں 5 لاکھ سے زاید آبادی ضلع میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔اوورسیز پاکستانی اور طلبہ و طالبات گزشتہ 4 ماہ سے راستوں کے کھلنے کے منتظر ہیں، ضلع میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، کاروباری مراکز، اور اے ٹی ایم مشینز مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث عوام کو مواصلاتی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ بگن کے مقامی لوگوں کے مطابق بگن متاثرین کو ابھی تک کسی قسم کا ریلیف پیکج نہیں ملا ہے۔ جرگہ ممبر ملک عنایت نے کہا کہ اب تک حکومت اور فریقین کے درمیان کئی نشستیں برخاست ہوچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرم کے

پڑھیں:

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا

متعلقہ مضامین

  • سہ افریقی سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کل کھیلا جائے گا۔
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کا لاہور جلسہ، عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے کنونشن منعقد کیا جائیگا
  • پیکا ایکٹ پر تحفظات:حکومت اور صحافیوں کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ٹوٹنے لگا، ماہرین کا اظہارِ تشویش