مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )مالی سال کے پہلے 7ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 11 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48ارب 64 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور اسکیموں پر 7 ماہ میں صرف 82 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی منصوبوں پر 59ارب روپے سے زیادہ، آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 44ارب روپے سے زیادہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 43ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 13ارب ، ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 12ارب اور پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ترقیاتی
پڑھیں:
رواں مالی سال: پاکستان کا پرائمری سرپلس ہدف سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اہم شرائط پوری کر دی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس 2,900 ارب روپے کے ہدف کے برعکس 3,600 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے تخمینے کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جبکہ صوبائی ٹیکس آمدن 376 ارب روپے کے ہدف کے بجائے 442 ارب روپے رہی۔ زرعی آمدن پر ٹیکس سے مزید ریونیو بڑھنے کی توقع ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 384 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 2,313 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 5,141 ارب روپے خرچ کیے گئے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے مختص کیے گئے۔