Daily Mumtaz:
2025-02-08@08:12:35 GMT

الیکشن کو1سال ،PTI اہداف کے حصول میں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

الیکشن کو1سال ،PTI اہداف کے حصول میں ناکام

 اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک میں عام انتخابات کو آج8فروری کوایک سال مکمل ہوگیا،اس موقع پر تحریک انصاف ملک بھرمیں یوم سیاہ اور حکومت کی طرف سے یوم تعمیراورترقی کے طورپرمنایا جارہاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے یوم سیاہ کی مناسبت سے صوابی میں جلسہ کیاجائے گا ،گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے والی پی ٹی آئی
کی سیاسی جدوجہدکے ایک سال کاجائزہ لیاجائے تو بظاہروہ کوئی سیاسی ہدف حاصل نہ کرپائی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان رہاہوسکے نہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکابلکہ ایک موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپر بھی آگئی تاہم بعض ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے یہ مذاکراتی سلسلہ آگے نہ بڑھ سکااور اب سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایک بارپھرپی ٹی آئی کومذاکرات کی دعوت دی ہے،دوسری جانب حکومت کی طرف سے یوم تعمیروترقی منانے کاجوازموجود ہے کیونکہ اس ایک سال کید وران حکومت کو خاص طور پرمعاشی محاذ پر بہت سے کامیابیاں ملی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ایک سالہ کارکردگی کے تناظرمیںتقریب میںاپنی حکومت کی کارکردگی کوگنوایاگیاہے،اس تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف پرجوش ،پراعتماددکھائی دیئے ان کاکہناتھا جون 2023میں پی ڈی ایم دورمیں جب یہ شرطیں لگ گئی تھیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے گاتو اس وقت ہم نے ریاست کو بچایا،پریس میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اسٹینڈبائے پروگرام دیاگیاجس کے نتیجے میں دیوالیہ ہونے کاخطرہ ختم ہواکڑی شرائط کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان آیا،عوام نے اس مہنگائی کو برداشت کیااب ایک سال کے عرصے میں مہنگائی کی شرح 40فیصدسے کم ہوکردواعشاریہ اکتالیس فیصدپرآگئی ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے،تنقیدکرنے والے تنقیدکرتے رہیں گے،کچھ لوگ طرح طرح کے ناموں سے مجھے پکارتے ہیں،میں ملک کی خاطرکام کررہاہوں ،عوام کی زندگیاں بہتربنائیں گے،بلاشبہ شہبازحکومت نے گزشتہ ایک سال میں نہ صرف معاشی محاذ پر کامیابیاں سمیٹی بلکہ سیاسی حوالے سے بھی مسلم لیگ ن ماضی کی نسبت بہترپوزیشن میں آچکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی تیمارداری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔ 

مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ  ادا کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کارڈیک ہسپتال مظفرآباد میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی نسبت غیر جانبدار انکوائری کرائی گئی، انوارالحق
  • صدر کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سمجھوتے، دوستی مفادات سے بالا، بگاڑ کی کوشش ناکام ہونگی: پاکستان، چین
  • شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • الیکشن سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت
  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام
  • بہتر معیشت کے حکومتی اعلانات بے روزگاری اور مہنگائی طوفان روکنے میں ناکام ؟
  • ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی ایک بار پھر ناکام ہو گی، سید عباس عراقچی