امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔
لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔
82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
ایشوریا کی خوبصورتی پر تبصرہ، امیتابھ بچن نے حیران کر دیا
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔
شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!"
امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔
انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!"
یہ یادگار لمحہ KBC کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا، جہاں امیتابھ بچن سالوں سے شو کی جان بنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن ان کے رشتے میں تنازعات کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں۔ تاہم، ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی بھی اپنی نجی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔