سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا۔
صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جرات اور استقامت کی بنیاد پر جیل سے باہر کے لوگوں کو حرارت دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
انہوں نے جیل میں قید عمران خان کو معشوق قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں جلد بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا اور احتجاج کے حوالے سے انہیں مکمل منصوبہ بندی سے آگاہ کروں گا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ میں مزاحمت کا قائل ہوں، اور چاہتا ہوں کہ ہم سڑکوں پر نکلیں، کیونکہ مذاکرات کی ایک سنجیدہ کوشش حکومتی رویے کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں سیاست میں فائنل کال یا فائنل معرکے کا قائل نہیں، یہ جہد مسلسل کا نام ہے، کیونکہ ہماری اتنے بڑے نظام سے ٹکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں اب گولیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر کی دھمکی
واضح رہے کہ ملک میں انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی یوم سیاہ منا رہی ہے، اور خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مرکزی رہنماؤں سمیت محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بھی خطاب کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا صوابی جلسہ عمران خان معشوق وی نیوز یوم سیاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سنی اتحاد کونسل صوابی جلسہ وی نیوز یوم سیاہ
پڑھیں:
پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں 4 سال لگے تھے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں 4 سال لگے تھے۔
اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں چار سال لگے تھے، اپوزیشن کو تو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوسرے پر اعتراضات کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، ایسے اتحاد فطری نہیں ہوتے، نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔
مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، خواجہ آصفخواجہ آصف نے کہا کہ ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں،
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطوں میں تسلسل ہونا چاہیے، صدر مملکت کے مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھے تعلقات ہیں وہ انہیں انگیج کریں۔ نواز شریف، شہباز شریف کے بھی مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے بات چیت میں حصہ ڈال سکتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت سے متعلق مولانا کے خدشات پر ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا، معاملات تصادم سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، پاکستان میں 25 کے قریب اتحاد بنے کوئی ایک بتادیں جو کامیاب ہوا۔