اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ 2025سامنے آگئی ہے ، دنیا حیران، سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا واحدملک ، پاکستان کا نمبر جاننے کے بعد آپ بھی پریشان ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہر سال ’ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہ پہلے نمبر پر تھا۔ لیکن اس بار سنگاپور واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین بھی اس پوزیشن پر تھے۔

کسی ملک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کتنے ممالک میں بغیر ویزا یا آمد پر ویزا کے سفر کر سکتا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 193 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان اور ساؤتھ کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ ان ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر 190 ممالک کا ویزا فری دورہ کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ڈنمارک،فن لینڈ،فرانس، جرمنی،آئرلینڈ،اٹلی اور اسپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے شہری 189 ممالک کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

آسٹریا،بیلجیئم،لگسمبرگ،نیدرلینڈز،ناروے،پرتگال اور سویڈن مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو بنا ویزا کے 188 ممالک کے سفر کی سہولت حاصل ہے۔

گریس،نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس کو 5ویں پوزیشن دی گئی ہے۔ ان پاسپورٹس پر 187 ممالک کی ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ مشترکہ طور پر 6ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔

کینیڈا،ہنگری،مالٹا،پولینڈ اور جمہوریہ چیک مشترکہ طور پر 7ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ان ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹس پر185 ممالک پر سفر کرسکتے ہیں۔

اسٹونیا اور متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رینکنگ میں 8 ویں پوزیشن پر ہے۔ اس پاسپورٹ پر شہریوں کو 184 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔

کروشیا،لاٹویا،سلواکیہ،سلوسینیا اور امریکا فہرست میں 183 ممالک میں ویزا فری انٹری کیساتھ 9ویں جبکہ آئس لینڈ اور لتھوانیا فہرست میں 182 ممالک میں ویزا فری انٹری کیساتھ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کا کون سا نمبر؟

2025 کی حالیہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 96واں نمبر ہے۔ پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ پر 32 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔ یا ویزا آن ارائیول کی سہولت میسر ہے۔

بدترین درجہ بندی والے ممالک:

اگر پاسپورٹس کی بدترین رینکنگ کی بات کی جائے تو سب سے آخری نمبر افغانستان کا ہے۔ اس سے پہلے بالترتیب شام،عراق،یمن، پاکستان،صومالیہ،نیپال،فلسطین،لیبیا،بنگلہ دیش،نارتھ کوریا،اریٹریا،سوڈان،ساؤتھ سوڈان اورلبنان کے ممالک ہے۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات نےموسم کےحوالے سے خوشخبری سنادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممالک میں ویزا فری انٹری کی ان ممالک کے شہری مشترکہ طور پر پاکستان کا کرسکتے ہیں پوزیشن پر کی سہولت

پڑھیں:

امیر جماعت کا اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط، غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل کو عالمی یوم احتجاج منانے کی تجویز

حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل جمعہ کو عالمی سطح پر یوم احتجاج منانے کی بھی تجویز دی ہے۔ مسلم سربراہان کے نام جاری خطوط میں انھوں نے کہا کہ وہ آپ کو غزہ میں جاری ہولناک انسانی بحران پر گہرے دکھ اور تشویش کے ساتھ یہ خط لکھ رہے ہیں۔ تباہی اور انسانی تکالیف کی شدت عالمی برادری کی فوری اور مشترکہ کارروائی کا تقاضا کرتی ہے۔ تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جب ہولوکاسٹ، بوسنیا کی نسل کشی، یا کوسوو کے تنازعے جیسے شدید انسانی بحران پیش آئے، تو دنیا نے اہم موڑ پر انسانی وقار اور انصاف کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر قدم اٹھایا۔

انھوں نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلا تمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں  جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ مسلم اکثریتی ممالک کی حکومتوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جاری قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔ جدید ہتھیاروں کی تباہ کن صلاحیت  جو اسرائیل کو آزادی سے اور غیرمتناسب طور پر میسر ہے، سوشل میڈیا اور براہِ راست نشریات کے ذریعے آج دنیا ان مظالم کو لمحہ بہ لمحہ دیکھ رہی ہے۔ عالمی سطح پر شعور بے مثال ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اور امن پسند لوگ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور درد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے ملک کے عوام بھی ہمارے درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں، جیسا کہ دنیا کے بے شمار دوسرے لوگ بھی۔

 انھوں نے مسلم سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جو جرات مندانہ اور اخلاقی قیادت کا تقاضا کرتا ہے۔ ہم آپ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسلم ممالک کے رہنماوں کا اجلاس بلایا جائے تاکہ ایک واضح اور اجتماعی حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ اگر دنیا خاموش رہی، تو ہم ایک اور انسانی ناکامی کے باب پر افسوس کرتے رہ جائیں گے  بالکل جیسے روانڈا میں ہوا۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس بار پوری دنیا یہ سب براہِ راست دیکھ رہی ہے۔ ہم یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ تمام ریاستی سربراہان کا ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے جس کا واحد ایجنڈا غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنا ہو۔ تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات بعد میں کیے جا سکتے ہیں، لیکن سب سے پہلے اس خونریزی کا خاتمہ ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام مسلم ممالک کسی نہ کسی سطح پر بین الاقوامی اثر و رسوخ رکھتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسے مثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ مزید برآں ہم یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ جمعہ، 20 اپریل کو سرکاری طور پر یوم عالمی احتجاج قرار دیا جائے۔ اس دن کو ریلیوں، جلوسوں، خصوصی دعاوں، اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی مظاہروں سے منایا جانا چاہیے۔ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ وہ اس اتحاد اور ظلم کے خلاف مزاحمت کے دن کی توثیق کریں۔


 

متعلقہ مضامین

  • چینی لیڈر شپ کی ڈپلومیسی کا 2025میں نیا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے ‘ کی عبارت دوبارہ شامل
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • امیر جماعت کا اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط، غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل کو عالمی یوم احتجاج منانے کی تجویز
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے