ٹرمپ کی دھمکی کے حوالے سے کینیڈا کو تیار رہنا چاہیے، جسٹن ٹروڈو
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور کینیڈا کو اسے سنجیدہ طور پر لینا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ کا مقصد کینیڈا کے قیمتی معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے اور وہ کینیڈا کو امریکا کے ساتھ ضم کرنے کے حق میں ہیں۔ ان کے مطابق، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ کینیڈا کے وسائل پر قابو پانا امریکا کے لیے فائدہ مند ہو گا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
ٹروڈو نے مزید کہا کہ یہ دھمکی نہ صرف امریکا کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، بلکہ ٹرمپ کا یہ قدم کینیڈا کے عوام اور اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پر کینیڈین وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا میں ضم نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ
فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا۔
غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکا کے حوالے کرے گا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور اس عمل کے دوران کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کی بہترین ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کرے گا اور امریکی اقدامات سے غزہ میں استحکام آئے گا۔