پرنس کریم آغا خان غربت کے خاتمے کے حوالے سے مستند حوالہ بن چکے تھے، عطاء اللہ شہاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور اعلی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دلانے میں مرحوم پرنس کریم آغا خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین اور روحانی متوسلین و معتقدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم پرنس کریم آغا خان انسانی دنیا میں غربت کے باضابطہ خاتمے، تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے ایک بہت بڑا اور مستند حوالہ بن چکے تھے۔ ترقی یافتہ دنیا اور ترقی پذیر ممالک کی حکومتیں اور رفاہی ادارے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے ڈویلپمنٹ ویژن کو فالو کرنے پر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ یقینا بہت بڑی بات ہے۔ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور اعلی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دلانے میں مرحوم پرنس کریم آغا خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور اہل گلگت بلتستان مرحوم پرنس کریم کی ان انسانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی و مذہبی پیشوا کے انتقال پر دکھ کی گھڑی میں پورے دلجمعی کے ساتھ تعزیت اور تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔