نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی پھر گونج
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) میں سابق ججز ناصر الملک، تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، ن لیگ نام فائنل کرنے کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری، اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اسکاٹ لینڈ کے کاروباری اداروں کے نیٹ ورک اسکاٹش چیمبرز کی ڈاکٹر جینیٹ فوربز بھی موجود تھیں، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو مشن کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برطانیہ کی حکومت اور نجی اداروں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کے انعقاد کیلئے ہائی کمشنر اور ان کی ٹیم کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ایف پی سی سی آئی کا وفد اس وقت لندن میں ہونے والی کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ کے دورے پر ہے۔