—فائل فوٹو

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور و اسلام آباد ایئر پورٹس پر دورانِ پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔

جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی دشواری رپورٹ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ

یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔

اس حوالے سے ہدایات کی گئی ہے کہ نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری سےطیاروں کو مشکلات پیدا ہو سکتی ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق جی پی ایس سگنل کی دشواری سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور ائیر لائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق 15شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان