چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔

انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج اور قوم پاکستان کے استحکام کے لیے ایک ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طاہر محمود اشرفی کہنا ہے کہ

پڑھیں:

غزہ پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، کینیڈا

اوٹاوا : کینیڈانے کہا ہے کہ غزہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے غزہ کی پٹی میں تنازع پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ کینیڈا 2 ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر محفوظ طریقے سے رہ سکیں ۔ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ غزہ کی پٹی کا تنازع 2 ریاستوں کے پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کریں گے: بیرسٹر گوہر علی خان
  • ٹرمپ سے بلاوجہ توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی
  • مسئلہ کشمیر کا تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال
  • غزہ پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، کینیڈا
  • بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو خط کا معاملہ مثبت لیا جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی
  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا: شاہ محمود قریشی
  • کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • فلسطین میں قبضہ کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں، اوآئی سی کی امریکی صدر کے بیان کی مذمت
  • فلسطین میں قبضہ کاکوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں، اوآئی سی کی امریکی صدر کے بیان کی مذمت