پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ ،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورتفصیلی بات چیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔
بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سلطنت عمان کی قیادت کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ عمانی قیادت نے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ائیر چیف کی قیادت کو سراہا۔ سلطنت عمان کی قیادت نے مشترکہ فضائی مشقوں، وفود کے تبادلے اور مشترکہ پلیٹ فارم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سےاوورسیز کنونشن سینڑ میں ملاقات،پروگرام پر تفصیلی مشاورت
مدینہ منورہ۔ !! (نمائندہ نوائے وقت ) تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ دنیا بھر سے سہ روز کنونشن اسلام آباد میں جاری۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سے کنونشن سینڑ خوش آمدید ملاقاتوں اور مشاورت اور پروگرام پر مشاورت کہ کئے دور ھوئے۔ 3 روز کنونشن میں بہت سے پروگرام اور نشتیں ھوں اور تارکین وطن کی آرا اور تجاویز اور تقاریر پر مبنی رائے پر ملاقاتوں کے بعد حکومت ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔ بئرسٹر امجد ملک وائس چیرمین اورسیز کمیشن نے کہا ھے کہ بہت سی تجاویز کو تحریری شکل بنا کر اعلی حکام کو پیش اور عملداری تارکین وطن کے مسائل کو خصوصی اہمیت ھوگی۔