وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم کے دستخط سے جاری ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
گینگ ریپ کیس کے دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت14اپریل کو ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کرے گا۔(جاری ہے)
تھانہ گجر پورہ میں9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، مجرمان کے خلاف زیر دفعہ365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں14 سال قید اورڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا، خاتون اوربچوں کو اغوا ء کرنے کے جرم میں عمرقید سنائی گئی تھی، گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کوپانچ سال قید کی سزاسنائی گئی تھی، مجرمان نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو25 مارچ2021 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔