2025-02-12@01:20:05 GMT
تلاش کی گنتی: 61
«کراچی یونیورسٹی»:
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ منعم ظفر خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے”KUBF’25“کاافتتاح کردیا،اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکریٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر (IIFSO)ای او پی نیٹ ورک حافظ عزیر علی خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنیو دیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے...
کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
کراچی: شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ’یونیورسٹی روڈ اینڈ‘ اینڈ والا نیا پویلین منگل کو باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین سہولت اسٹیڈیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پی سی بی کے عزم کو تقویت ملے گی۔ نئے تعمیر شدہ پویلین میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے عالمی معیار کے ڈریسنگ رومز ہیں جو اعلیٰ معیار کے مہمان نوازی کے کمروں...
دستخط کی تقریب میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، رئیس کلیہ نظمیات و انتظامی علوم پروفیسر ڈاکٹر زعیمہ اسرار محی الدین، ڈائریکٹر آف آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین، ان کی ٹیم اور شاہد یونیورسٹی تہران کے ایڈوائزرز اور نمائندے بھی موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جامعہ کراچی اور شاہد یونیورسٹی تہران نے مشترکہ تعاون پر مشتمل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے جامعہ کراچی اور شاہد یونیورسٹی تہران نے مشترکہ تعاون پر مشتمل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے جامعہ...
مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات نے مشترکہ پبلیکیشنز اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کوتحقیقی لیبارٹریوں تک رسائی فراہم کریں گے اور ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ تحقیقی منصوبوں، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز، ورکشاپس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں میں بھی تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی اور شاہد یونیورسٹی تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور شاہد یونیورسٹی تہران کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایمان زمانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات نے مشترکہ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نا ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے، جس پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے، جس پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ...
طلبہ رہنماؤں نے سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد کو مسترد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ دشمن اقدام قرار دیا اور کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی نہ صرف طلبہ کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی بلکہ ملک میں جمہوری کلچر کو بھی فروغ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔...
8 فروری 2025 کو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ 8 فرور ی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی اسی تاریخ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ تیسری طرف اسماعیلی فرقے کے لوگوں نے پرنس عبدالکریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کیا۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ایک بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان جن بڑے بڑے مسائل سے دوچار ہے اس میں ایک مسئلہ ملک میں آزادانہ، دیانتدارانہ اور منصفانہ انتخاب کا بھی ہے۔ ترجیحات کا تعین کیا جائے تو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری 2024ء کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا ، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں ، صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں ایم کیو ایم کواور بقیہ پیپلز پارٹی اور دیگر لوگوں میں تقسیم کر دی ہیں ۔عوامی رائے کو کچلنے اور مینڈیٹ پر ڈاکے کے عمل میں الیکشن کمیشن نے فراڈ کمیشن ہونے...
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ فٹ بال لیگ 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں 1300 سے زائد فٹ بالرز کوا سپانسر کیا گیا تھا۔گزشتہ سات برسوں کے دوران، کراچییونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھیلوں کے اس مثالی اقدام میں 7000 سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں کمیونٹی سینٹرز کو شامل کیاجا چکا ہے۔ اس برس کے مقابلوں میں،پورے کراچی سے، مجموعی طور پر 1360 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس برس ٹورنامنٹ کا آغاز اگست، 2024ء میں ہوا تھا اور اس کے بعدسے، چار ماہ کے دوران، 192 سے زائد میچ کھیلے گئے۔’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ لیگ‘‘ منعقد کرانے کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے نوجوان فٹ بال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیا...
کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ملینئیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ کی امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل ِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ منعم ظفر خان نے نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شوہر اور بیوی کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور...
ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت 2021 میں شروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے۔ ملیر ہالٹ ،ماڈل کالونی سے براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس پروجیکٹ کا ابتدائی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے تھا، جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔ شہری منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور یاد رہے کہ سندھ حکومت کے ریڈ لائن منصوبے پرریڈ لائن میٹرو بس چلے گی۔ 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 بس اسٹیشنز بنائے جائیں گے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں قاتل ڈمپروں کو قابو نہ کیا گیا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک دن کے اندر چار افراد ڈمپروں کے نیچے آ کر جان سے گئے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں ہی ایسے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہو جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گورنر...
اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
کراچی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری...
فوٹو: فائل جانوروں کی دیکھ بھال کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم ہتھنیوں کی دیکھ بھال کےلیے جلد کراچی پہنچے گی۔فورپاز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فورپاز کے ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر عامر خلیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔بیان میں کہا گیا کہ ہتھنی سونیا کی ہلاکت کے بعد ملکہ اور مدھوبالا کی صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سونیا کی موت شدید بیکٹیریل انفیکشن سے ہوئی۔ملکہ اور مدھوبالا کو احتیاطی اینٹی بائیوٹک دیا گیا ہے، دونوں ہتھنیوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ہتھنیوں میں فی الحال کوئی بیماری کے آثار نہیں، تفصیلی معائنہ ضروری ہے۔فورپاز کے مطابق ہتھنیوں کی صحت جانچنے کےلیے الٹراساؤنڈ،...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ہر سال سندھ کے ساڑھے ساتھ ہزار سے زائد نوجوان حکومتی اسکالرشپ کے تحت ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپ سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دی جاتی ہے، یہ اقدامات محنتی اور ضرورتمند طلبا کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پیچھے نہ رہ جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 20 ویں کانووکیشن میں...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قانون پاس کر کے جامعات کی خود...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہوگی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دینگے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انییں سرٹیفیکیٹ دینگے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی...
![کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں](/images/blank.png)
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں ۔ طلبہ امورکی مشیر اسسٹنٹ پروفیسر نوشین رضا کے مراسلے کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے نہ پہنے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں۔ تنگ کپڑے، قابلِ اعتراض پرنٹ یا گرافک والے کپڑے نہ استعمال کریں۔ طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔ کراچی یونیورسٹی کی مشیر طلبہ نے یہ ہدایت نامہ یقیناً وائس چانسلر کی ہدایات پر جاری کیا ہوگا۔ اس مراسلے میں طلبہ کو صرف یہ ہدایت نہیں دی گئیں کہ وہ کیا پہنیں نہ ہی طلبا یا طالبات کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی...
کراچی(جسارت نیوز)سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غورکیلیے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ...
سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومتِ سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ...
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں...
کراچی (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتہ لینے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدلیہ میں پہنچے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بنیادی طور پر چینی شہریوں کو کراچی میں سیکیورٹی اور محفوظ رہائش کی فراہمی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے...
جامعہ کراچی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری کردی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے کپڑے نہ پہنیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے، چھوٹی آستینوں والے کپڑے نا پہنیں۔ٹائٹ کپڑے، قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنیں اور طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔
اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
![سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے، سیاست نہیں،آئینی بنچ کے یونین بحالی درخواست پر ریمارکس](/images/blank.png)
سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے، سیاست نہیں،آئینی بنچ کے یونین بحالی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، میڈیا یونیورسٹی کے ذریعے سندھ کی تاریخی و ثقافتی میراث کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ تاریخ اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لئے میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، میڈیا یونیورسٹی کے ذریعے سندھ کی تاریخی...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری پہلی دستور ساز اسمبلی کا افتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپناکر ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتے ہیں، کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیے،اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں، قوموں کو...
![کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی](/images/blank.png)
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہماری بہت پرانی تاریخ اور ثقافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں...
فپواسا سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کے روز بھی تدریس کا بائیکاٹ رہا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر تدریسی عمل معطل ہے۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ دائود یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی، نیپرا میں سماعت کل کی جائے گی ۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے لیے بجلی تقریباً 5 روپےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 4روپے 98پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔درخواست نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا میں کے الیکڑک کی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کےالیکٹرک نےصارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہنجی چینل گزشتہ ہفتے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سیفی برھانی کار ریلی 22 دسمبر 2024 کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس ریلی کا انعقاد داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے یونیفارم میں ملبوس رضاکار فورس، برھانی گارڈز پاکستان نے کیا۔ یہ اس کا 12واں ایڈیشن تھا، جبکہ اس کا پہلا ایونٹ سال 2000 میں منعقد ہوا تھا۔ برھانی گارڈز پاکستان، جو پہلے برہانی ایمبولینس کور کے نام سے جانی جاتی تھی، برھانی گارڈز انٹرنیشنل کی ایک بین الاقوامی ذیلی تنظیم ہے، جو کمیونٹی اجتماعات اور قومی اہمیت کے واقعات میں سیکیورٹی اور انتظامی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کراچی میں اس کی 18 ڈویژنز ہیں، جن میں 1500 سے زائد فعال رضاکار شامل ہیں۔ سیفی برہانی کار ریلی 2024 کا انعقاد ڈویژن ۴ نے کیا، جو شبیر آباد، کراچی میں...
پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہو رہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس کیٹیگری میں کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟ پلاٹینم کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز ڈائمنڈ کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز گولڈ...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان لینے لگی۔ ٹیپو سلطان روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچلا،2 روز کے دوران 5 افراد واٹر ٹینکر تلے کچلے گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو کچلا جارہا ہے، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پرنہ آنے دیا جائے۔
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
فائل فوٹو کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار اور اس کا ساتھی گرفتار ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں دونوں افراد نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ جمعےکی صبح پیش آئے حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 60 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے یا ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔جب کہ قائم مقام رجسٹرار ثمرہ ضمیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مشیر امور طلبہ اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ خلیل کو رجسٹرار کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری کے 10 ماہ کے دور میں یہ تیسری رجسٹرار ہیں۔ جمعہ کو سینئر افسران پی آر او اور فوٹوگرافر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی، دونوں افراد کا تقرر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کے دور میں ہوا تھا اور ہر سال ان کی مدت...
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ حب ریور روڈ، واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لیکراچی بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی... یاد رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حادثے کا بھی ذمہ دار ڈرائیور موقع سے...
کراچی: کاسمیٹکس کے شوقین افراد تعلیم کے ساتھ اپنا شوق بھی پورا کرسکتے ہیں،کورنگی کریک میں قائم نجی یونیورسٹی نے کاسمیٹکس سائنس کے شعبے میں بیچلر پروگرام کا آغاز کردیا۔ کورنگی کریک میں قائم سلیم حبیب یونیورسٹی نے کاسمیٹکس کے شعبے میں 4 سالہ بیچلرز آف سائنسز (بی ایس) پروگرام متعارف کرا دیا ہے جس میں طلبا کو اس شعبے میں تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ یہ ڈگری 8 سیمسٹرز پر مشتمل ہے اور اس میں 124 گھنٹے کی تعلیمی مدت شامل ہے۔ اس پروگرام میں طلبا کو کاسمیٹکس، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، فارمولیشن، مارکیٹنگ اور کاروباری انتظام کے بارے میں تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ میک اپ اور بیوٹی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے تیار ہو سکیں۔ نئے...
فوٹو سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔