اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائیٹڈ کے اشتراک سے یوتھ لیگ ختم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ فٹ بال لیگ 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں 1300 سے زائد فٹ بالرز کوا سپانسر کیا گیا تھا۔گزشتہ سات برسوں کے دوران، کراچییونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھیلوں کے اس مثالی اقدام میں 7000 سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں کمیونٹی سینٹرز کو شامل کیاجا چکا ہے۔ اس برس کے مقابلوں میں،پورے کراچی سے، مجموعی طور پر 1360 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس برس ٹورنامنٹ کا آغاز اگست، 2024ء میں ہوا تھا اور اس کے بعدسے، چار ماہ کے دوران، 192 سے زائد میچ کھیلے گئے۔’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ لیگ‘‘ منعقد کرانے کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے نوجوان فٹ بال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاتاکہ وہ اکھٹا ہوں، مل کر رْکاوٹوں کو عبور کریں اور کھیل کے ذریعے مقابلے کے جذبے اور ثقافت کو فروغ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ دفاعی چیمپئین اسلام آباد کو آغاز سے قبل بڑا دھچکا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پی ایس ایل میں 3 بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائز نے آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پر شامل کیا تھا۔
تاہم لیگ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
فرنچائز کے انکے متبادل کیلئے کسی غیر ملکی پلئیر کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو آج افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کے چیلنج درپیش ہوگا۔