پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔

امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔

اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جاٸیں گے، تمام ٹیسٹوں کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آیا ہے۔

امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنس نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ اونیجا اینڈریو رابنس ذہنی مریضہ ہیں۔

جیرامیا اینڈریو رابنس کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اینڈریو رابنس امریکی خاتون خاتون کے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف

فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔ فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
  • ٹھٹہ: دورانِ علاج بچہ جاں بحق، اہلِ خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
  • صدر آصف زرداری کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ منفی
  • صدر  آصف علی زرداری کے علاج میں پیشرفت، کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
  • سٹیج اداکارہ کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں
  • امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا