شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم،افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلیے حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے، البتہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کردکھانے کیلیے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین نے بابر اعظم پر غصہ نکال دیا، سنگین الزامات
کراچی:سوشل میڈیا صارفین نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر اپنا غصہ نکال دیا۔
نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں 60 رنز سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بابر اعظم ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی ون ڈے رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے سلمان علی آغا کی تعریف کی اور لکھا کہ وہ ملک کیلیے جبکہ بابر اعظم اپنی ففٹی کیلیے کھیل رہے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا مشکل ہدف دیا۔
اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 48ویں اوور میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس کے بعد بابر اعظم 64 اور آغا سلمان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔