کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات کے دوران ملزمان مجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

(جاری ہے)

ادھر لاہور میں پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں، اس سلسلے میں آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا، کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے، ملزمان جعلی نکاح کرواتے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ان ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعلی کانسٹیبلز کے دوران

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہو سکتے ہیں؟ کیا یہ سپر مین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہو سکتے ہیں؟ کیا یہ سپر مین ہیں۔ تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کر دیتا ہوں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جا سکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار