بحریہ یونیورسٹی کراچی کاکا نووکیشن ، 1.791طلباء میں اسناد تفو یض
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ہر سال سندھ کے ساڑھے ساتھ ہزار سے زائد نوجوان حکومتی اسکالرشپ کے تحت ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپ سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دی جاتی ہے، یہ اقدامات محنتی اور ضرورتمند طلبا کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پیچھے نہ رہ جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 20 ویں کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نے پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے اشتراک سے 20 واں کانووکیشن شاندار انداز میں میری ٹائم میوزیم کے کنونشن ہال میں منعقد کیا۔ دو سیشنز پر مشتمل کانووکیشن میں یونیورسٹی اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین، انجینئر وسیم نذیر انہوں نے پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کیں۔صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر فارغ التحصیل طالبات و طالبات و ان کے والدین کا کو ڈگریز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ علم کا اصل سفر عمل سے شروع ہوتا ہے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے صلاحیتیں ملک اور عام لوگوں کی فلاح کے لیے بھی بروئے کار لائیں، وزیر تعلیم نے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ ملک میں صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والا واحد اسکالرشپ کا نظام سے جس کی مدد سے ملک بھر کی یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ یہ اسکالرشپ بحریہ یونیورسٹی کے لیے بھی ہیں، ہمارا مقصد ضرورتمند اور محنتی طلبا کے سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں یکساں مواقع پیدا کرنا ہے۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کی حفاظت کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ قومی ادارہ تعلیم کے حوالے سے بھی اپنے خدمات کے سبب اعلی مقصد حاصل کر رہا ہے۔ سید سردار علی شاہ نے استقامت اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا سفر کلاس روم سے باہر بھی جاری رہتا ہے۔بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عاصف خالق ہلال امتیاز (ملٹری) نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں پراعتماد انداز میں اپنے مستقبل کی تعمیر کی تلقین کی۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی علمی برتری اور جدید عالمی رجحانات، بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI)، کو اپنانے کے عزم کو اجاگر کیا۔ ریکٹر نے یونیورسٹی کی انتظامیہ، فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ملک کے نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انجینئر وسیم نذیر نے فارغ التحصیل طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "بحریہ یونیورسٹی کے یہ فارغ التحصیل طلبہ روشن مستقبل کے علمبردار ہیں، جو علم، مہارت اور اعلی اقدار سے آراستہ ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"تقریب میں مختلف شعبہ جات کے 1,791 طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں، جن میں 11 پی ایچ ڈی ڈگریاں بھی شامل تھیں۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق مندرجہ ذیل شعبوں سے تھا: مینجمنٹ اسٹڈیز، بزنس اسٹڈیز، ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز، میری ٹائم سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، میڈیا اسٹڈیز، اور پروفیشنل سائیکالوجی۔ مزید برآں، شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں 46 گولڈ میڈلز اور 42 سلور میڈلز بھی نمایاں طلبہ کو دیے گئے۔ مہمانانِ خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہا اور انہیں تلقین کی کہ وہ معاشرے اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فارغ التحصیل طلبہ سید سردار علی شاہ بحریہ یونیورسٹی یونیورسٹیز میں وزیر تعلیم انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بحریہ کا نیا جنگی جہاز رومانیہ سے کراچی پہنچ گیا، بندرگاہ پر استقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کا نیا جنگی بحریہ جہاز پی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی کراچجی بندرگاہ آمد پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایئر ایڈمرل عبدالمنیب مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایف یمامہ کا استقبال کیا۔ پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر2024 ء میں کمشن کیا گیا۔ پی این ایس یمامہ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، اینٹی شپ اور اینٹی ائیر وار فیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز کی ھبرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اقدام کو ترقی ملے گی۔