کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کی آمد و رفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہ کو ختم کردیا گیا، علاقہ مکینوںاور طلبہ کو سڑک عبور (کراس) کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے درمیان آنے والے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہوںکو شہریوں کے آمد و رفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر لگے بالائی گزرگاہ جس میں محکمہ موسمیات ،کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ، وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس اور ایکسپو سینٹر حسن اسکوئر پر لگے چاروں (پیڈسٹیرین برج) کو ختم کردیا گیا ہے، بالائی گزر گاہ ختم کرنے سے سڑک کراس کرنے والے طلبہ کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے خصوصاً کراچی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے لگے بیڈسٹل برج کو ختم کرنے کی وجہ سے طلبہ یونیورسٹی جانے کے لیے اپنی جان پر کھیل کر سڑک عبور کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ریڈ لائن منصوبے کے درمیان والی سڑک پر بڑے بڑے کنکریٹ بلاکس اور لوہے کے اینگل لگا کر سڑک کو آنے اور جانے کے لیے بند کیا ہوا ہے جس سے طلبہ اور گرد و نواح میں رہنے والوں کو طویل مسافت کے بعد سڑک عبورکرنا پڑتی ہے جبکہ بعض (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہ کو گیس ویلڈنگ سے کاٹ کر ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے اس پرکوئی نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ بالائی گزرہ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے اطراف رہنے والے شہریوں نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈلائن منصوبہ ساڑھے3 سال سے ہمارے لیے عذاب بنا ہوا ہے‘ آئے روز یونیورسٹی روڈ پر حادثات رہنما ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، شہر میں ترقیاتی منصوبے شہریوں کے فائدے کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن یہ ریڈ لائن منصوبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری پریشانی میں اضافہ کررہا ہے‘ یونیورسٹی روڈ کا برا حال کرنے کے بعد تعمیرات کے نام پر یونیورسٹی روڈ پر لگے پیڈسٹیرین برج بالائی گزر گاہ کو اچانک سے ختم کردیا ہے ، ہم علاقہ مکینوں اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو روزانہ سڑک عبور کرنے میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے کروڑوں روپے کی لاگت سے4 سال قبل ان بالائی گزر گاہوں کو بنایا تھا‘ اگر انہیں ختم ہی کرنا تھا تو ان پر ہمارے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی‘ مرکزی سڑک پر لگے پیڈسٹرین برج کو ہٹانے سے کسی بھی وقت کوئی سنگین نوعیت کا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب لگے بالائی گرزگاہ کو طلبہ اور معصوم بچوں کے ساتھ خواتین یونیورسٹی روڈ کے دو طرفہ مرکزی سڑک کو عبور کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے‘ یونیورسٹی روڈ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ہے اس سڑک پر ٹریفک کی روانی بہت زیادہ رہتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونیورسٹی روڈ پر بالائی گزر گاہ سڑک عبور کرنے ختم کردیا ریڈ لائن کرنے کے پر لگے کے لیے گیا ہے کو ختم گاہ کو

پڑھیں:

یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسزمیں طلبہ کے بیٹھنے کیلیے مناسب کرسیاںتک موجود نہیں،عبدالرحیم خان


میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو اسلامی جمعیت طلبہ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مزید ایک سرکاری کالج کو یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کی تیاری
  • ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا
  • لوگوں کی جان کا مسئلہ ہے، کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں: منعم ظفر
  • کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشان
  • طلباء پروجیکٹس مقصد کیلیے تیار کریں،ڈاکٹڑ طحہ حسین
  • کراچی‘ غلط ڈرائیونگ کی روک تھام کیلیے ایمرجنسی نمبرز متعارف
  • یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسزمیں طلبہ کے بیٹھنے کیلیے مناسب کرسیاںتک موجود نہیں،عبدالرحیم خان
  • شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلیے خوش خبری
  • ریڈ لائن منصوبہ: یونیورسٹی روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی 4 بالائی گزر گاہوں کو ختم کردیا گیا