کراچی: گلبرگ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی: شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، گلبرگ میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق بچہ صائم کھڑے واٹر ٹینکر سے بغیر بتائے پانی بھر رہا تھا کہ ڈرائیور نے اچانک ٹینکر ریورس کردیا، جس کے نتیجے میں وہ نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹینکر پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ٹینکر ضبط کر لیا۔
خیال رہےکہ کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں عامر اور زخمی ہونے والوں میں ساجد شامل ہیں، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے صرف دو ماہ میں 119 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سے 87 مرد، 16 خواتین، 12 بچے اور 4 بچیاں شامل ہیں۔
شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید
فوٹو: فائلسندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے حادثات کم ہوجائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں نومبر 2024 کے بعد تیزی آئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے کہ ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کم کرنے سے حادثات کم ہوجائیں گے۔
کراچی کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کے...
شرجیل میمن نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کےلیے ہیلمنٹ کی پابندی سخت کردی گئی ہے، سندھ میں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس میں بھی سختی کر رہے ہیں۔ شہر میں ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کے چند کیسز میں ڈرائیور فرار ہیں، زیادہ تر گرفتار ہوئے۔ کچھ لوگ شہر میں ٹریفک حادثات پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے گاڑیاں جلانے کی کال دی وہ شہر سے مخلص نہیں۔