کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں، بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔

جاں بحق عبدالقیوم کے بھائی محمد سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالقیوم اہلیہ کے ہمراہ کوہی گوٹھ سے واپس آرہے تھے۔

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھائی عبد القیوم اہلیہ کو اسپتال چیک اپ کے لیے لےکر گیا تھا، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور بچے کی ولادت متوقع تھی۔

محمد سہیل نے مزید بتایا کہ عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا ملازم اور ملیر کینٹ کا رہائشی تھا۔

جاں بحق عبدالقیوم کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹینکر مافیا کو لگام دے تاکہ کوئی دوسرا خاندان ایسے نہ کچلا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا

شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے 18 مارچ کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ضعیف العمر شہری دوران علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ رواں ماہ 18 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

متوفی کی لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
  • کراچی کی سڑک پر بچے کی پیدائش اور حادثے میں میاں بیوی کیسے جاں بحق ہوئے؟ عینی شاہد نے بتا دیا
  • بچے کی روڈ پر پیدائش اور حادثے میں میاں بیوی کیسے جاں بحق ہوئے؟ عینی شاہد کا آنکھوں دیکھا حال
  • کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نماز جنازہ ادا
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے میاں، حاملہ بیوی اور حادثے کے دوران جنم لینے والا بچہ چل بسا
  • ٹینکر نے میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر بچے کی پیدائش، تینوں چل بسے
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں، حاملہ بیوی جاں بحق