فوٹو فائل

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں بے لگام ہیوی ٹریفک کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز تیز رفتار واٹر ٹینکر ایک اور خاندان کے اجڑنے کا سبب بن گیا۔

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا

گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔

 ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور موقع پر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شوہر عبدالقیوم حاملہ اہلیہ کو چیک اپ کروانے کیلئے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جا رہا تھا کہ فلائی اوور کے نیچے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار اور اس کی زوجہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ریسکیو اہلکاروں کی طرف سے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخمی خاتون نے بچے کو جنم دیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے باپ، ماں اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے۔

رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 221 جبکہ ہیوی ٹریفک کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 ہوچکی ہے۔

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پچھلے کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور ٹینکروں کی وجہ سے کچلے جانے والے لوگوں کی بڑھتی تعداد خدشات کو جنم دے رہی ہے جبکہ دیگر حادثات کی تعداد بھی احتیاطی اقدامات کی متقاضی ہے۔

ایک تجویز یہ سامنے آئی تھی کہ ہیوی ٹریفک کو رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک سڑکوں پر آنے کی اجازت دے کر جانی نقصانات کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔ اس باب میں بعض حکومتی اعلانات بھی سامنے آئے مگر مسئلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کراچی میں کے قریب کی ٹکر

پڑھیں:

زینب کیس کہیں نئی طاقت کو جنم نہ دے، گورنر سندھ

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک بشریٰ زیدی کیس نے ایم کیو ایم بنائی تھی، ٹینکر سے کچلی گئی زینب، کیس کہیں نئی طاقت کوجنم نہ دے۔

کامران ٹیسوری نے ملیر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینکر سے کچلے گئے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مجھے ہٹا سکتے ہوتو ہٹا دو لیکن عوام کے لئے بولنا نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ ڈمپر تلے کچلے گئے ان کے لواحقین کو عید کے بعد ایک ایک پلاٹ دوں گا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے ذمہ دار کسی بھی جماعت سے ہوں میرے پاس ٹوٹی سڑکوں کی لسٹ لائیں، اپنے پیسوں سے سڑک بنواؤں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس ڈمپر ٹینکر اور ہیوی ٹریفک سے کچلے جانے کا معاملہ دیکھیں اور فیصلہ سناکر جائیں، انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان بھی کیا۔

قبل ازیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شترمرغ کی کڑھائی کھلانے، آئی فون بانٹنے اور کھوکھلے وعدے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ 

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر گورنر صاحب واقعی کراچی کی بہتری چاہتے ہیں تو وہ اپنی جماعت کی جانب سے کی گئی چائنا کٹنگ کی زمینیں واپس دلوا دیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: میاں، بیوی، بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جیل بھیج دیا گیا
  • کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے ہونگے: ناظم امتحانات ظہیر بھٹو
  • لیاری میں لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
  • کراچی: قائد آباد میں پولیس کیمپ کے قریب کریکر حملہ، 4 زخمی
  • کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی میں ہیوی ٹرالر نے ایک اور جان لے لی
  • ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود کی ہلاکت؛ فوٹیج سامنے آ گئی
  • شہروں کو عید کیلئے کورے نوٹ ملنا مشکل ہوگیا,شہری پریشان
  • سندھ بلڈنگ،اسحق کھوڑو کے زیر سرپرستی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات
  • زینب کیس کہیں نئی طاقت کو جنم نہ دے، گورنر سندھ