کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نا ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کرکے جانچ شروع کردی، عوام نے لائسنس کے بغیر ہیوی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز اور ٹینکرز کے خلاف سڑکوں پر ہی ایف آئی آرز درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکرز

پڑھیں:

کراچی، نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وے پر ہیوی  ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او ٹاؤن جاوید ابڑو نے بتایا کہ نیشیل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر ماری ۔

حادثہ میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 43 سالہ ادریس ولد محمد سے ہوئی، متوفی نیشنل ہائی وے لنک روڈ کا رہائشی یے اور وہ ماہی گیر ہے۔

پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی یے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
  • پانی ٹینکرز ، ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں،آفاق احمد
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حوالے سے کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے، آئی جی سندھ
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق
  • مرکزی مسلم لیگ کا ڈمپرمافیاوسندھ حکومت کیخلاف احتجاج
  • سڑکوں پر موت کا رقص
  • سندھ حکومت کا دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ144کی خلاف ورزی ،مہر بانو قریشی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس اریسٹ